آئی پی ایل

آئی پی ایل 2020: اشون کا نان اسٹرائیکر اینڈ کے بلے بازوں کو آخری انتباہ!

دہلی کیپٹلز کے تجربہ کار اسپنر اشون نے آئی پی ایل میں نان اسٹرائیکر اینڈ کے بلے بازوں کو پہلا اور آخری انتباہ دیا ہے کہ اگر وہ کریز سے باہر پائے گئے تو وہ انہیں رن آؤٹ کرنے سے گریز نہیں کریں گے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

دبئی: دہلی کیپٹلز کے تجربہ کار اسپنر روی چندرن اشون نے آئی پی ایل میں نان اسٹرائیکر اینڈ کے بلے بازوں کو پہلا اور آخری انتباہ دیا ہے کہ اگر وہ کریز سے باہر پائے گئے تو وہ انہیں رن آؤٹ کرنے سے گریز نہیں کریں گے۔

Published: undefined

بنگلور کے بلے باز ایرون فنچ کو کریز سے باہر نکلنے پر رن آؤٹ نہ کرنے اور اپنی ٹیم کے کوچ رکی پونٹنگ سے کیا ہوا وعدہ برقرار رکھنے کے بعد پیر کو رائل چیلنجرز بنگلور کے خلاف میچ میں انہوں نے کہا ہے کہ یہ بلے بازوں کے لئے ان کا آخری انتباہ ہے کہ اگر وہ نان اسٹرائیکر اینڈ میں کریز سے باہر پائے گئے تو وہ رن آؤٹ کرنے سے گریز نہیں کریں گے۔

Published: undefined

اگر گیند باز کے بولنگ کرنے سے پہلے بلے باز نان اسٹرائیکر اینڈ پر کریز سے باہر جاتا ہے اور بالر اسے رن آؤٹ کردیتا ہے تو اسے مانکیڈنگ کہا جاتا ہے۔ ہندوستانی آل راؤنڈر وینو مانکڈ نے 1947 میں آسٹریلیائی بل براؤن کو اسی طرح رن آؤٹ کیا تھا جب سے اس طرح کے رن آؤٹ کو مانکڈ کے تعلق مانکنڈنگ کہا جاتا ہے۔

Published: undefined

اشون نے فنچ کو اس طرح رن ​​آؤٹ نہیں کیا اور بنگلور کو شرمناک شکست دینے کے بعد ٹوئٹر پر نان اسٹرائیکر بلے بازوں کو متنبہ کیا۔ انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ یہ سال 2020 کا آخری انتباہ ہے۔ میں اب باضابطہ طور پر یہ واضح کر رہا ہوں کہ نان اسٹرائیکر بلے باز میری بولنگ کے دوران کریز میں موجود رہیں اور کریز سے باہر آنے کی حماقت نہ کریں، بعد میں مجھ پر اس کا الزام نہ رکھیں۔

Published: undefined

اشون نے اپنی ٹیم کے کوچ پونٹنگ کو بھی ٹیگ کیا ہے۔ پونٹنگ نے آئی پی ایل سے پہلے کہا تھا کہ وہ مانکیڈنگ کو پسند نہیں کرتے کیونکہ یہ کھیل کی روح کے خلاف ہے، وہ اس معاملے میں اشون سے بات کریں گے۔ دبئی پہنچنے پر اشون اور پونٹنگ کے مابین اس معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا اور ہندوستانی اسپنر نے فنچ کو رن آؤٹ نہ کر کے اپنے کوچ کا عہد برقرار رکھا۔

Published: undefined

لیکن اس کے بعد اشون نے یہ واضح کر دیا ہے کہ وہ ایسے بلے باز کو نہیں بخشیں گے جو دوبارہ اس طرح کی حرکت کرے گا۔ اشون نے حقیقت میں گزشتہ سال راجستھان رائلز کے جوز بٹلر کو آؤٹ کیا تھا جس کے بعد ان کی کھیل کی روح توڑنے پر تنقید کی گئی تھی۔ اشون اس وقت پنجاب کی ٹیم کے کپتان تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined