آئی پی ایل

آئی پی ایل 2020: عبد الصمد کرکٹ کے تمام فارمیٹس کے بہترین کھلاڑی... کوچ رندھیر سنگھ

رندھیر سنگھ جموال نے کہا کہ 'صمد نے سال 2012 میں میری اکیڈیمی کو جوائن کیا اور اس کے بعد انہوں نے انڈر 14، انڈر 16 اور انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹس میں جموں و کشمیر کی نمائندگی کی'۔

عبد الصمد، تصویر ویڈیو گریب
عبد الصمد، تصویر ویڈیو گریب 

جموں: 'سن رائزرس حیدرآباد' کے لئے کھیلنے والے جموں و کشمیر کے ضلع راجوری کے نوجوان کرکٹر عبد الصمد کے پہلے کوچ رندھیر سنگھ جموال نے کہا ہے کہ صمد ایک مایہ ناز بلے باز ہیں اور کرکٹ کے تمام فارمیٹس میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ بتادیں کہ صمد نے آئی پی ایل کے اپنے پہلے ہی میچ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر کے دنیائے کرکٹ میں اپنا نام روشن کر دیا ہے۔

Published: undefined

رندھیر سنگھ جموال نے یو این آئی کے ساتھ عبد الصمد کی صلاحیتوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ 'صمد ایک آل راؤنڈر کھلاڑی ہیں اور کرکٹ کے تمام فارمیٹس میں آج کل آل راؤنڈرس کی ہی زیادہ ضرورت ہے'۔ انہوں نے کہا کہ صمد کرکٹ کے تمام فارمیٹس میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

Published: undefined

رندھیر سنگھ جموال نے صمد کے ان کی اکیڈیمی میں نیٹ سیشن جوائن کرنے کے ایام کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ 'صمد نے سال 2012 میں میری اکیڈیمی کو جوائن کیا اور اس کے بعد انہوں نے انڈر 14، انڈر 16 اور انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹس میں جموں و کشمیر کی نمائندگی کی'۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے سابق کرکٹر عرفان پٹھان نے جب جموں و کشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن جوائن کی، اس نوجوان کھلاڑی کی کافی حوصلہ افزائی کی۔

Published: undefined

موصوف نے کہا کہ صمد کی کامیابی کا سفر اس دن سے شروع ہوا جب انہوں نے ٹی 20 اور ڈومیسٹک کرکٹ میں مسلسل بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ان کی آئی پی ایل میں کار کردگی مسلسل بہتر رہی تو وہ سیلکٹروں کی نظروں میں ضرور رہیں گے۔ دریں اثنا عبد الصمد کے والد فاروق احمد، جو پیشے کے لحاظ سے ایک فزیکل ایجوکیشن ٹیچر ہیں، نے کہا کہ میں صمد اور اس کے بڑے بھائی طیب فاروق کو ایک پرائیویٹ اکیڈمی میں بھیجنا چاہتا تھا لیکن مالی کمزوری کی وجہ سے میں ایسا نہیں کرسکا۔

Published: undefined

فاروق احمد نے کہا کہ میں نے پھر صمد کو رندھیر سنگھ کی اکیڈمی میں ڈالا جہاں انہوں نے صمد کی بہترین تربیت کی۔ موصوف نے عرفان پٹھان اور جموں و کشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن کی ٹیم کے کپتان پرویز رسول کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے صمد کی صلاحیتوں کو نکھارا۔ انہوں نے کہا کہ صمد کی کامیابی میں ان کی والدہ فرزانہ کوثر کا بھی بڑا رول ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس

  • ,
  • ’لگتا ہے وزیر اعظم ایمس کا جائزہ لینے آ رہے ہیں‘، پی ایم مودی کے دربھنگہ دورہ پر تیجسوی یادو کا طنز