آئی پی ایل

گجرات نے ممبئی کو ایک سنسنی خیز مقابلہ میں شکست دی، گل پانڈیا پر رہے بھاری

گجرات ٹائٹنز کے خلاف  ایک سنسنی خیز مقابلہ میں  ممبئی انڈینز کو 6 رنز سے شکست دی۔ گجرات نے ہارا ہوا میچ جیتا۔ گجرات کے کپتان گل پانڈیا پر رہے بھاری۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

 

گجرات ٹائٹنز، شبمن گل کی کپتانی میں، احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں ائی پی ایل 2024 کے پانچویں میچ میں ہاردک پانڈیاکی قیادت والی ممبئی انڈینز کو 6 رنز سے شکست دی۔ گجرات کی جانب سے امیش یادیو نے آخری اوور میں 19 رنز بچائے اور دو بلے بازوں کو پویلین بھیج دیا، جن میں ہاردک پانڈیا بھی شامل تھے۔ ہاردک نے پہلی دو گیندوں پر 10 رنز بنا کر میچ تقریباً ممبئی کے کھاتے میں ڈال دیا تھا لیکن پھر تیسری گیند پر اُمیش نے انہیں پویلین کا راستہ دکھا دیا۔

Published: undefined

ایک وقت ایسا لگ رہا تھا کہ گجرات میچ ہار گیا ہے اور ممبئی آسانی سے جیت جائے گا۔ گجرات کے گیند بازوں نے ممبئی کے بلے بازوں کو شکست دے کر جیت حاصل کی۔ ممبئی مسلسل 12ویں سیزن میں آئی پی ایل کا اپنا پہلا میچ ہار گیا۔ 2013 کے بعد پہلے میچ میں شکست ممبئی کا پیچھا نہیں چھوڑ رہی ہے۔

Published: undefined

ممبئی نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا۔ گجرات ٹائٹنز، جو پہلے بیٹنگ کرنے آئی، نے 20 اوورز میں 168/6 رنز بنائے۔ سائی سدرشن نے ٹیم کے لیے 45 (39 گیندوں) کی سب سے بڑی اننگز کھیلی جس میں 3 چوکے اور 1 چھکا شامل تھا۔ اس دوران بمراہ نے ممبئی کے لیے سب سے زیادہ 3 وکٹ لیے۔

Published: undefined

169 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اترنے والی ممبئی انڈینز کی شروعات انتہائی خراب رہی جب اس نے پہلے اوور کی چوتھی گیند پر ایشان کشن کی صورت میں پہلی وکٹ گنوائی جنہیں عظمت اللہ نے بغیر کھاتہ کھولے پویلین بھیج دیا۔  اس کے بعد ٹیم نے تیسرے اوور کی آخری گیند پر دوسری وکٹ نمن دھیر کی صورت میں گنوائی جو تیز اننگز کھیل رہے تھے۔ نمن دھیر نے 10 گیندوں میں 3 چوکوں اور 1 چھکے کی مدد سے 20 رنز بنائے۔

Published: undefined

ممبئی کے سابق کپتان روہت شرما اور ڈیولڈ بریوس نے تیسرے وکٹ کے لیے 77 (55 گیندوں) کی شاندار اور اہم شراکت داری کی۔ اس شراکت کی مدد سے ممبئی کا سکور 100 سے تجاوز کر گیا۔ ممبئی کو تیسرا جھٹکا 13ویں اوور میں 107 رنز کے اسکور پر روہت شرما کی صورت میں لگا۔ سابق کپتان نے 7 چوکوں اور 1 چھکے کی مدد سے 43 رنز (29 گیندوں) کی اننگز کھیلی۔ لیکن یہ شراکت ممبئی کے لیے کسی کام کی نہ ہو سکی۔

Published: undefined

اس کے بعد ٹیم کو چوتھا دھچکا ڈیولڈ بریوس کی صورت میں لگا جو اچھی اننگز کھیل رہے تھے جو موہت شرما کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ یہاں سے مقابلے کا رخ  کافی حد تک بدل گیا۔ جبکہ بریوس 38 گیندوں پر 46 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے جس میں 2 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔ اس کے بعد ٹیم کو پانچویں وکٹ 18ویں اوور میں ٹم ڈیوڈ کی صورت میں گرا جنہوں نے صرف 1 چوکے کی مدد سے 10 گیندوں پر 11 رنز بنائے۔ اس کے بعد 19ویں اوور میں ٹیم کی چھٹی وکٹ تلک ورما کی صورت میں گری جو 1 چوکے اور 1 چھکے کی مدد سے 25 رنز (19 گیندوں) بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔

Published: undefined

اس کے بعد 19ویں اوور میں جیرالڈ کوٹزی (01) آؤٹ ہوئے جنہیں اسپینسر جانسن نے آؤٹ کیا۔ اس کے بعد 20ویں اوور کی تیسری گیند پر کپتان ہاردک پانڈیا جو ممبئی کی آخری امید تھے، آؤٹ ہو گئے۔ ہاردک نے 4 گیندوں میں 1 چوکے اور 1چھکے لگا کر 11 رنز بنائے۔ اس کے بعد اگلی گیند پر پیوش پویلین لوٹ گئے۔گجرات کی جانب سے عظمت اللہ عمرزئی، اسپینسر جانسن، موہت شرما اور امیش یادیو نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ اس کے علاوہ سائی کشور کو ایک کامیابی ملی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined