آئی پی ایل

چنئی سپر کنگس نے سن رائزرس کو سات وکٹوں سے ہرایا

ابھیشیک شرما  اور ہیری بروک کی قابل ستائش شراکت کے باوجود، چنئی سپر کنگس نے سن رائزرس حیدرآباد کو سات وکٹ پر 134 رنز پر روک دیا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

 

ڈیون کانوے (77 ناٹ آؤٹ) اور رتوراج گائیکواڈ (35) نے 87 رن کی قیمتی شراکت داری کی جس سے چنئی سپر کنگس نے سن رائزرس حیدرآباد کے خلاف سات وکٹوں سے آسان سے جیت درج کی۔

Published: undefined

چیپاک اسٹیڈیم میں سن رائزرس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سات وکٹوں پر 134 رنز بنائے۔ 135 کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے، چنئی نے ٹھوس شروعات کی اور آٹھ گیندیں باقی رہتے ہوئے صرف تین وکٹیں گنوا کر آسان جیت حاصل کی۔ چنئی نے حیدرآباد کے خلاف کھیل کے ہر شعبے میں اپنی برتری ثابت کی۔ سخت فیلڈنگ اور سخت گیند بازی کے ساتھ، اس نے حیدرآباد کے بلے بازوں کو آزادانہ طور پر کھیلنے کا موقع نہیں دیا، جب کہ مؤخر الذکر نے تیز لیکن تحمل سے آغاز کرتے ہوئے میچ کو آسانی سے اپنے حق میں کر لیا۔

Published: undefined

کل کے کھیل کی خاص بات چنئی کے گیند باز رویندر جڈیجہ (3/22) اور بلے باز ڈیون کا نوے کی دھواں دار اننگز تھی۔ کانوے نے اپنی ناقابل شکست اننگز میں 12 چوکے اور ایک چھکا لگایا جب کہ دوسرے سرے پر گائیکواڑ نے ہوشیاری سے کھیلا اور ان کا بھرپور ساتھ دیا۔ حیدرآباد کے میانک مارکنڈے (2/23) نے دو مڈل آرڈر بلے بازوں کو سستے میں آؤٹ کرکے میچ میں کچھ جوش پیدا کیا، لیکن وہ چھوٹے ہدف کا تعاقب کرنے والے چنئی کے بلے بازوں کو نہیں روک سکے۔ حیدرآباد کے کپتان ایڈن مارکھم نے اپنے سات گیند بازوں کا استعمال کرتے ہوئے چنئی کی افتتاحی جوڑی کو قابو میں رکھا لیکن شکست کو ٹالنے کی ہر کوشش بے سود ثابت ہوئی۔

Published: undefined

اس جیت کے ساتھ دھونی کی ٹیم نے چھ میچوں میں چار میچ جیتے ہیں اور پوائنٹس ٹیبل میں راجستھان رائلز اور لکھنؤ سپر جائنٹس کے برابر آٹھ پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔

Published: undefined

راہل ترپاٹھی (21) کے بعد ابھیشیک شرما (34) اور ہیری بروک (18) کی قابل ستائش شراکت کے باوجود، چنئی سپر کنگس نے سن رائزرس حیدرآباد کو سات وکٹ پر 134 رنز پر روک دیا۔

Published: undefined

رویندرا جڈیجہ نے چیپاک اسٹیڈیم کی پچ پر 22 رنز کے عوض تین اہم وکٹیں حاصل کیں، جب کہ سری لنکا کے متیشا پاتھیرانا نے آخری اوور میں کفایتی بولنگ کرتے ہوئے مہمانوں کو آزادانہ طور پر کھیلنے کا موقع نہیں دیا۔ انہوں نے 22 رن دینے کے بعد ہینرک کلاسن کی وکٹ حاصل کی۔ مہندر سنگھ دھونی نے پورے میچ میں اپنے گیند بازوں کا بہترین استعمال کیا۔

Published: undefined

ابھیشیک اور بروک نے 4.2 اوورز میں 35 رنز کا اضافہ کرتے ہوئے ایک تیز شروعات کی۔ اس دوران آکاش سنگھ کی گیند کو اڑانے کی کوشش میں بروک نے بلے کا کنارہ لے لیا اور گیند سلپ میں کھڑے ریتوراج گائیکواڈ کے پاس جا کر گری اور انہوں نے اسے کیچ کرنے میں کوئی غلطی نہیں کی۔ بروک کے بعد کریز پر آئے ترپاٹھی نے بھی رن ریٹ آٹھ رن فی اوور کے آس پاس رکھا۔ جڈیجہ کو اس شراکت کو توڑنے میں کامیابی اس وقت ملی جب انہوں نے ابھیشیک کو اجنکیا رہانے کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔ اس کے کچھ ہی دیر بعد 12ویں اوور میں ترپاٹھی بھی جڈیجہ کا شکار بن کر پویلین لوٹ گئے۔

Published: undefined

کپتان دھونی نے گیند بازوں کو ہوشیاری سے استعمال کرتے ہوئے نہ صرف رن ریٹ کو کنٹرول کیا بلکہ وقفے وقفے سے وکٹیں بھی حاصل کیں جس کی وجہ سے سن رائزرس حیدرآباد سات وکٹوں پر 134 رن ہی بنا سکی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined