عالمی خبریں

صرف 7 منٹ میں پیرس کے مشہور میوزیم میں ڈکیتی

اس واقعے سے قبل میوزیم کی ریکی کی گئی تھی جو کہ ایک پیشہ ور ٹیم کا کام تھا اور انہوں نے شیشے کو کاٹنے کے لیے ڈسک کٹر کا استعمال کیا تھا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر:اے ایف پی</p></div>

تصویر:اے ایف پی

 

فرانس کی راجدھانی پیرس میں ایک چونکا دینے والا واقعہ پیش آیاہے۔ نقاب پوش چور اسکوٹر پر لوور میوزیم پہنچے اور ڈسک کٹر کی مدد سے قیمتی زیورات کی چوری کرکے فرار ہوگئے۔ حالانکہ سب سے حیران کن بات یہ ہے کہ چوروں نے میوزیم سے قیمتی زیورات کی چوری کرنے میں صرف 7 منٹ کا وقت لیا۔ اتنے کم وقت میں زیورات کی چوری نے سب کوحیران کر دیا ہے۔ پیرس میں لوور میوزیم دنیا کے سب سے زیادہ دیکھے جانے والے عجائب گھروں میں سے ایک ہے اور اس میں دنیا کی مشہور مونا لیزا کی پینٹنگ موجود ہے۔ ڈکیتی کے بعد اتوار کی صبح (19 اکتوبر 2025) میوزیم کو بند کر دیا گیا تھا۔

Published: undefined

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق یہ واقعہ اتوار کی صبح ساڑھے 9 سے 9.40 کے درمیان پیش آیا۔ فرانس کے وزیر داخلہ لورینٹ نوز نے بتایا کہ یہ پورا واقعہ صرف 7 منٹ میں پیش آیا۔ انہوں نے کہا کہ چور باہر سے میوزیم میں چیری پیکر (ایک ہائیڈرولک سیڑھی نما مشین) کا استعمال کرتے ہوئے گھسے اور قیمتی زیورات چوری کرکے فرار ہوگئے۔ اس پورے واقعے میں صرف 7 منٹ لگے۔ فرانسیسی وزیر کا کہنا تھا کہ تین سے چار افراد نے ڈکیتی کوانجام دیا جنہوں نے اپولو گیلری میں دو ڈسپلے کوبھی نشانہ بنایا۔ واضح رہے کہ اس واقعے سے قبل میوزیم کی ریکی کی گئی تھی جو کہ ایک پیشہ ور ٹیم کا کام تھا اور انہوں نے شیشے کو کاٹنے کے لیے ڈسک کٹر کا استعمال کیا تھا۔

Published: undefined

لی پیرسیئن کی ایک رپورٹ کے مطابق نپولین اور مہارانی کے زیورات کے مجموعہ سے 9 زیورات چرائے گئے ہیں۔ چوری ہونے والے زیورات میں سے ایک ٹوٹا ہوا زیور میوزیم کے باہر سے ملا ہے۔ یہ خیال کیا جاتا ہے کہ ٹوٹا ہوا زیور مہارانی یوجینی ڈی مونٹیجو کے تاج کا تھا۔رپورٹ کے مطابق تین سے چار چوروں نے گیلری تک رسائی کے لیے ایک باسکٹ لفٹ کا استعمال کیا ،میوزیم کے اس حصے میںتعمیری کام چل رہاتھا۔چور ڈسک کٹر کی مددسے کھڑکیوں کو کاٹ کر اندر داخل ہوئے، 9 زیورات چرا لیے اور پھر فرار ہو گئے۔

Published: undefined

فرانس کی وزیرِ ثقافت راشییدہ داتی نے ایکس پوسٹ میں لکھا کہ ’لوور میوزیم کے کھلنے کے وقت ایک ڈکیتی کی واردات پیش آئی‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی، میں میوزیم کے عملے اور پولیس کے ساتھ موقع پر موجود ہوں‘۔ ان کی ٹیم کے ایک رکن نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ کم از کم ایک شخص میوزیم میں داخل ہوا تھا، تاہم کسی ممکنہ چوری کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا۔

Published: undefined

لوو میوزیم کی انتظامیہ نے اعلان کیا کہ اسے’غیر معمولی وجوہات‘ کی بنا پر آج کے لیے بند کر دیا گیا ہے، میوزیم کے حکام نے اس واقعے پر فی الحال کوئی تبصرہ نہیں کیا

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined