عالمی خبریں

چینی تسلط سے آزاد ہو جائے ’ڈبلیو ایچ او‘، ورنہ فنڈنگ ہمیشہ کے لئے بند، ٹرمپ کی دھمکی

امریکی صدر نے باور کرایا کہ اگر ادارہ چین کے تسلط سے اپنی خود مختاری ثابت نہ کر سکا تو فنڈنگ کا عارضی طور پر منجمد کیے جانے کا فیصلہ دائمی صورت اختیار کر جائے گا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی فنڈنگ حتمی اور مستقل طور پر روک دینے کی دھمکی دی ہے۔ امریکی صدر نے ادارے کے ڈائریکٹر ایدہانوم گیبریسوس کو ایک خط ارسال کیا ہے جس کو انہوں نے منگل کے روز اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پوسٹ کر دیا۔

Published: 19 May 2020, 4:11 PM IST

خط میں ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ اگر عالمی ادارہ صحت نے 30 دن کے اندر اپنے کام کے حوالے سے حقیقی اصلاحات اور بنیادی نوعیت کی بہتری کو یقینی بنانے کے لیے عمل درامد نہ کیا، تو ادارے میں امریکا کی رکنیت پر نظر ثانی کی جائے گی۔ امریکی صدر نے باور کرایا کہ اگر ادارہ چین کے تسلط سے اپنی خود مختاری ثابت نہ کر سکا تو فنڈنگ کا عارضی طور پر منجمد کیے جانے کا فیصلہ دائمی صورت اختیار کر جائے گا۔

Published: 19 May 2020, 4:11 PM IST

اس سے چند گھنٹے قبل ٹرمپ نے عالمی ادارہ صحت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے "چین کے ہاتھوں میں کٹھ پتلی" قرار دیا تھا۔ انہوں نے واضح کیا کہ اقوام متحدہ کے اس ذیلی ادارے کی فنڈنگ کے حوالے سے جلد ہی ایک حتمی فیصلہ کر لیا جائے گا۔ پیر کی شام وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ "میں عالمی ادارہ صحت سے خوش نہیں ہوں کہ وہ چین کے ہاتھوں کٹھ پتلی بنے ہوئے ہیں"۔

Published: 19 May 2020, 4:11 PM IST

یاد رہے کہ امریکا عالمی ادارہ صحت کو فنڈنگ فراہم کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے۔ وہ سالانہ تقریبا 45 کروڑ ڈالر کے مساوی مالی امداد اس ادارے کو دیتا ہے۔ امریکی صدر کئی ہفتوں سے عالمی ادارہ صحت کو اس بات کا مورد الزام ٹھہرا رہے ہیں کہ ادارے نے کرونا وائرس کے حوالے سے جلد انتباہ جاری نہیں کیا۔ ٹرمپ کے مطابق ادارہ اندھوں کی طرح چین کے پیچھے چلتا رہا۔ چین کی جانب سے امریکا کے ان الزامات کی تردید کی جاتی رہی ہے کہ بیجنگ نے گزشتہ برس کے آخر میں ووہان شہر میں کرونا کے نمودار ہونے پر اس وبا کی ضخامت پر پردہ ڈالے رکھا۔

Published: 19 May 2020, 4:11 PM IST

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے پیر کے روز عالمی ادارہ صحت کی جانب سے تائیوان کو مبصر کی حیثیت دینے کے فیصلے کو ملتوی کر دینے کی بھرپور مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ ادارے کا موقف واشنگٹن کے اس الزام کو صحیح کر رہا ہے کہ ادارہ چین کے ہاتھوں یرغمال بن چکا ہے۔ تائیوان نے کرونا کی وبا کے انسداد کے سلسلے میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔ جغرافیائی طور پر چین کی سرزمین کے نزدیک ہونے کے باوجود اس ملک میں کرونا کے سبب صرف 7 اموات اور تقریباً 400 کیسوں کا اندراج ہوا۔

(العربیہ ڈاٹ نیٹ)

Published: 19 May 2020, 4:11 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 19 May 2020, 4:11 PM IST