ٹرمپ اور پوتن کی فائل تصویر
ڈونالڈ ٹرمپ کے ٹاپ ایلچی اسٹیو وٹکاف نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پوتن کے درمیان گہری دوستی کے ایک غیر معمولی واقعہ کا انکشاف کیا ہے۔ وٹکاف کے مطابق پوتن نے ٹرمپ پر حملے کے بعد ان کی حفاظت کے لیے دعا کی تھی۔ یہ دعا پوتن اور ٹرمپ کے درمیان انوکھے تعلقات کو ظاہر کرتا ہے۔
Published: undefined
اسٹیو وٹکاف نے سابق فاکس نیوز ہوسٹ ٹکر کارلسن کے پوڈ کاسٹ پر پوتن اور ٹرمپ کے درمیان کی انوکھی دوستی کا ذکر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ جب ٹرمپ پر حملہ ہوا تھا تو پوتن نے اپنے مقامی چرچ میں جاکر ان کے لیے دعا کی تھی۔ وٹکاف نے کہا، "جب صدر ٹرمپ پر گولی چلائی گئی تھی تو پوتن اپنے پجاری سے ملے اور ٹرمپ کے لیے دعا کی، وہ اپنے دوست کے لیے دعا کر رہے تھے۔"
Published: undefined
یہ واقعہ تب پیش آیا تھا جب پنسلوانیہ میں تھامس میتھیو کروکس کی طرف سے چلائی گئی گولی ٹرمپ کو لگی تھی، لیکن خوش قسمتی سے ان کی جان بچ گئی تھی۔ اس دوران کریملن کے ترجمان نے ٹرمپ کے مخالفین پر حملہ کروانے کا الزام لگایا تھا۔
Published: undefined
وٹکاف نے بتایا کہ جب انہوں نے پوتن کی یہ بات ٹرمپ کو بتائی تو وہ کافی جذباتی ہو گئے۔ اس حادثہ نے دونوں رہنماؤں کے درمیان خوشگوار تعلقات کو اور گہرا کر دیا۔ اس کے علاوہ پوتن نے ٹرمپ کے لیے ایک خاص تصویر بھی تحفہ میں دی تھی، جسے ایک روسی فنکار نے بنائی تھی۔ واضح رہے کہ ٹرمپ نے کئی بار پوتن کی تعریف کی ہے اور انہیں طاقتور اور مضبوط رہنما کہا ہے۔
Published: undefined
حال ہی میں دونوں رہنماؤں نے یوکرین جنگ کو ختم کرنے کی کوشش پر بات چیت کی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان اس معاملے پر دو گھنٹے تک تبادلہ خیال ہوا، جسے ٹرمپ نے بہت ہی اچھا اور مفید بتایا۔ یوکرین میں روس کے حملے کے دوران دونوں رہنماؤں کے تعلقات موضوع بحث رہے ہیں۔ پوتن اور ٹرمپ کی دوستی نے سیاسی اور سفارتی نقطہ نظر سے نئی بحث چھیڑ دی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined