پیرس: ’’ہم اسلام کی عزت کرتے ہیں، اور تنظیم اسلامی کانفرنس (او آئی سی)کے ساتھ تعاون اور مکالمے کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔ اظہار کی آزادی کے بے جا استعمال کے واقعہ پس منظر میں فرانس کے وزیر خارجہ جان ایف لودریان نے یہ اظہار خیال کیا ہے۔
فرانسیسی وزیر خارجہ نے او آئی سی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف العثمین سے بات چیت میں اس جذبے اور موقف کا اظہار کیا اور کہا کہ ’’ ہم اسلام کی عزت کرتے ہیں۔۔۔‘‘
Published: undefined
اس موقع پر سیکرٹری جنرل او آئی سی نے بھی کہا کہ مقدس ہستیوں کی توہین سے اظہار رائے کی آزادی کاکوئی تعلق نہیں اور دہشت گردی اور انتہا پسندی سے متعلق او آئی سی کا موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔
Published: undefined
واضح رہے کہ فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت سے برگشتہ مسلم دنیا اظہار کی آزادی سے متعلق فرانس کے موقف سے غیر مطمئن ہو کر فرانسیسی اشیا کا بائیکاٹ کرنے پر اتر آئی تھی۔
گستاخانہ خاکوں کی اشاعت اور اظہار کی آزادی کے حوالے سے کچھ حلقوں بشمول تنظیم اسلامی کانفرنس کا موقف جہاں معتدل رہا وہیں ترکی اور پاکستان کے ردعمل کو فرانس نے داخلی معاملات میں مداخلت پر محمول کر کے اس سے گریز پر زور دیاتھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined