ویڈیو گریب
وسط فلیپنس میں موجود کان لاؤن آتش فشاں میں 9 دسمبر کو دھماکہ ہو گیا ہے جس کی وجہ سے آسمان میں 3 کلو میٹر تک راکھ کے غبار نظر آرہے ہیں۔ فلیپنس انسٹی ٹیوٹ آف والکینولوجی اینڈ سسمولوجی کے مطابق یہ ابھی اور دھماکہ کر سکتا ہے، اس لیے ابھی کچھ دنوں تک خطرہ برقرار رہنے والا ہے۔
تھرمل اور ایکس رے کیمرہ مانیٹرس کے مطابق گرم لاوا اور پتھر کی کثافت بہت زیادہ ہے۔ پہاڑ کی چوٹی سے بھاری مقدار میں گرم راکھ اور کیچڑ نکل کر آ رہا ہے۔ یہ سینکڑوں فٹ فی سیکنڈ کی رفتار سے نیچے آ رہا ہے۔ فلیپنس کے سول ڈیفنس آفس نے 87 ہزار لوگوں کو محفوظ مقامات پر پہنچانے کا کام شروع کر دیا ہے۔
Published: undefined
'پھلووکس' کے مطابق آتش فشاں ابھی خاموش نہیں ہوا ہے۔ مستقبل میں کسی بھی وقت پھٹ سکتا ہے۔ یہ آتش فشاں ملک کے دو درجن فعال آتش میں سے ایک ہے۔ یہ نیگروس آکسیڈنٹل اور نیگروس اورینٹل صوبہ کے درمیان موجود ہے۔ اس سے پہلے یہ اس سال 3 جون کو پھٹا تھا۔ دسمبر 2017 میں بھی اس میں دھماکہ ہوا تھا۔ پچھلے دھماکہ کے بعد علاقے میں بہت دنوں تک لوگ واپس نہیں آئے تھے۔ یہ رک رک کر پھٹ رہا تھا۔ تب سے لگاتار اس میں زہریلی گیسیں اور گرم راکھ نکل رہی تھیں۔ خاص طور سے 19 اکتوبر کے بعد سے اس پہاڑ کے آس پاس کے علاقوں میں ہر دن 5 سے 26 مرتبہ زلزلہ کے جھٹکے محسوس ہو رہے ہیں۔
Published: undefined
فی الحال اس آتش فشاں کی وجہ سے آس پاس کے علاقوں میں تیسرے سطح کا الرٹ جاری کر دیا گیا ہے یعنی ایک ہفتہ کے اندر اس میں پھر سے بڑا دھماکہ ہونے کا خدشہ ہے۔ اگلا اسکیل چوتھے سطح کا ہوگا یعنی مسلسل ہونے والا دھماکہ، یہ خطرناک ہوتا ہے۔ اس کے بعد پانچویں سطح کا الرٹ یعنی کسی بھی گھنٹے یا دن میں اس کا دھماکہ ہو سکتا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined