عالمی خبریں

افغانستان میں امریکہ کی جوابی کارروائی، کابل دھماکوں کا منصوبہ ساز ہلاک!

امریکہ کا کہنا ہے کہ اس نے کابل ایئرپورٹ پر کئے گئے دھماکے کے اہم منصوبہ ساز کو مار گرایا ہے، ڈورون کے ذریعے کیا گیا فضائی حملہ پاکستان کی سرحد پر انجام دیا گیا

علامتی تصویر
علامتی تصویر 

کابل: افغانستان کے دار الحکومت کابل میں ایک خودکش بم دھماکے میں 13 امریکی فوجیوں سمیت 150 سے زیادہ افراد کی ہلاکت کے بعد امریکی فوج نے ایک داعش کی خراسان ساتھ کے خلاف ڈرون حملہ کئے ہیں۔ امریکہ کا کہنا ہے کہ اس نے کابل ایئرپورٹ پر کئے گئے دھماکے کے اہم منصوبہ ساز کو مار گرایا ہے۔

Published: undefined

امریکی سینٹرل کمانڈ کے ترجمان کیپٹن بل اربن نے کہا، ’’امریکی فوجی دستوں نے آج آئی ایس کے منصوبہ ساز دہشت گرد کے خلاف آپریشن کیا۔ ڈرون کے ذریعے کیا گیا یہ فضائی حملہ افغانستان کے صوبہ ننگرہار میں انجام دیا گیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق ہم نے ہدف کو مار گرایا اور اس حملہ کسی شہری کی جان نہیں گئی۔”

Published: undefined

رپورٹ کے مطابق ڈرون نے ایک ایسی گاڑی کو نشانہ بنایا جس کے بارے میں خیال کیا جاتا تھا کہ وہ آئی ایس کے ایک ایسے رہنما کو لے کر جا رہی تھی جو حملوں میں ملوث ہے۔ امریکہ نے یہ ڈرون حملہ پاکستان کی سرحد کے قریب انجام دیا۔ فضائی حملے کے بعد امریکہ نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ کابل ایئر پورٹ سے نکل جائیں۔ امریکہ کو خدشہ ہے کہ کابل ایئرپورٹ پر ایک اور دہشت گردانہ حملہ ہو سکتا ہے۔

Published: undefined

خیال رہے کہ گزشتہ روز کابل ایئر پورٹ پر سلسلہ وارا دھماکہ انجام دئے گئے تھے جن میں کم از کم 169 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ اس حملے کی ذمہ داری داعش خراسان نے قبول کی تھی۔ امریکہ نے اس کے جواب میں فضائی حملہ انجام دیا ہے جبکہ طالبان نے اس کارروائی سے خود کو علیحدہ کر لیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined