عالمی خبریں

امریکی بحریہ نے سمندر میں آبدوز کو کردیا تباہ، بصورت دیگر ’مارے جاتے کم از کم 25,000 امریکی‘

 ماہرین قانون اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے ایسی ہلاکتوں پر سوال اٹھایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ثبوت اور عدالتی عمل کے بغیر اس طرح کے فوجی اقدامات بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی تصور کیے جا سکتے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

امریکی فوج نے سمندر میں ایک آبدوز کو تباہ کر دیا ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہفتہ کو اپنے’ٹوتھ‘ سوشل پلیٹ فارم پر دعویٰ کیا کہ امریکہ نے ایک منشیات اسمگل کرنے والی بحریہ کو بحیرہ کیریبین میں نشانہ بنایا اور اسے تباہ کر دیا۔ اطلاعات کے مطابق آبدوز فینٹینائل اور دیگر منشیات سے بھری ہوئی تھی اور امریکہ کی طرف جا رہی تھی۔

Published: undefined

ٹرمپ کے بیان کے بعد کولمبیا کے صدر گسٹاو پیٹرو نے تصدیق کی کہ ان کے ملک کے شہری کو زندہ واپس بھیجا گیا ہے۔ پیٹرو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ وہ زندہ ہے اور قانون کے مطابق اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ حالانکہ ایکواڈور کی جانب سے ابھی تک کوئی سرکاری بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

Published: undefined

یہ واقعہ ستمبر 2025 میں شروع ہوئی امریکی فوجی مہم کا حصہ ہے، جس کا مقصد لاطینی امریکہ سے امریکہ میں منشیات کی سپلائی روکنا ہے۔ امریکی فوج اب تک بحیرہ کیریبین میں 6 جہازوں کو نشانہ بنا چکی ہے جن میں سے زیادہ تر اسپیڈ بوٹس یا نیم آبدوزیں تھیں۔ امریکی افسران کا کہنا ہے کہ یہ مہم منشیات کی سپلائی چین پر فیصلہ کن حملہ ہے۔ حالانکہ امریکہ نے اب تک اس بات کا کوئی ثبوت نہیں دیا ہے کہ مارے گئے تمام لوگ حقیقت میں منشیات اسمگلر ہی تھے۔

Published: undefined

اس دوران بین الاقوامی ماہرین قانون اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے ایسی ہلاکتوں پر سوال اٹھایا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ واضح ثبوت اور عدالتی عمل کے بغیر اس طرح کے فوجی اقدامات بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی تصور کیے جا سکتے ہیں۔ ایک سیکورٹی تجزیہ کار نے کہا کہ اگر یہ لوگ منشیات کے اسمگلر بھی تھے تو انہیں سمندر میں گولی مارنے کی بجائے عدالتی عمل کے ذریعے سزا دی جانی چاہیے تھی۔

Published: undefined

امریکی انتظامیہ نے آبدوز کی روانگی کے مقام کا انکشاف نہیں کیا لیکن ماہرین کا خیال ہے کہ یہ ممکنہ طور پر کولمبیا یا وینزویلا کے کسی خفیہ شپ یارڈ سے روانہ ہوئی تھی۔ اس طرح کی نیم آبدوزوں کو جنوبی امریکہ سے وسطی امریکہ یا میکسیکو تک کوکین پہنچانے کے لیے برسوں سے استعمال کیا جا رہا ہے۔ یہ آبدوزیں عام طور پر جنگلوں میں چھپے ہوئے شپ یارڈز میں ہاتھ سے تیارکی جاتی ہیں، جو ریڈار کی گرفت سے بچنے کے قابل ہوتی ہیں۔

Published: undefined

بتا دیں کہ فینٹینائل ، ایک انتہائی طاقتور سنتیھٹک ڈرگ امریکی معاشرے کے لئے نئی وبا بن چکا ہے۔ پچھلے کچھ سالوں کے دوران امریکہ میں فینٹینائل کی زیادہ مقدار سے لاکھوں اموات ریکارڈ  کی گئی ہیں اور امریکی انتظامیہ اسے قومی سلامتی کے لیے خطرہ سمجھتی ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ منشیات پر قابو پانے کے لیے زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہے جس میں منشیات کے اسمگلروں کے خلاف براہ راست فوجی کارروائی بھی شامل ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined