عالمی خبریں

امریکی فوج کا ’بلیک ہاک‘ ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 3 فوجی پائلٹ ہلاک

ہیلی کاپٹر کے تباہ ہونے کی وجوہات کی تصدیق ابھی تک نہیں ہو پائی ہے، تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق ہیلی کاپٹر کو حادثہ منگل کی شب میں برف اور دھند کے دوران پیش آیا۔

بلیک ہاک ہیلی کاپٹر/ فائل تصویر/ Getty Images
بلیک ہاک ہیلی کاپٹر/ فائل تصویر/ Getty Images 

واشنگٹن: امریکہ میں ایک تربیتی پرواز سے لوٹ رہا ’بلیک ہاک‘ ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجہ میں تین فوجی پائلٹ ہلاک ہو گئے۔ یہ حادثہ اڈاہو کے مقام پر پیش آیا اور تینوں پائلٹ اڈاہو آرمی نیشنل گارڈ سے تعلق رکھتے تھے۔ جان گنوانے والے پائلٹوں میں دو سینئر پائلٹ تھے اور انہیں پرواز کا 10 سال سے زیادہ کا تجربہ تھا۔

Published: 04 Feb 2021, 11:40 AM IST

ہیلی کاپٹر کے تباہ ہونے کی وجوہات کا تاحال تصدیق نہیں ہو پائی ہے تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق ہیلی کاپٹر کو حادثہ منگل کی شب میں برف اور دھند کے دوران پیش آیا۔ فی الحال اس حادثہ کے حوالہ جانچ کی جا رہی ہے۔

Published: 04 Feb 2021, 11:40 AM IST

اڈاہو آرمی کے نیشنل گارڈ کرنل کرسٹوفر برٹ نے بتایا کہ طیارے سے ہیلی کاپٹر سے آخری مرتبہ رات کو 7.45 پر رابطہ ہوا تھا۔ رات 8 بجے کے بعد ہیلی کاپٹر کے باہر نصب ہنگامی ٹرانسمیٹر لوکیٹر ڈیوائس کو کر دیا گیا اور اہلکاروں کو اس کی تلاش کے لئے روانہ کیا گیا۔ افسر نے کہا کہ بدھ کی رات 12.30 بجے کے قریب متلاشی دستے نے ہیلی کاپٹر اور اہلکاروں کو برآمد کر لیا۔

Published: 04 Feb 2021, 11:40 AM IST

میجرجنرل مائیکل گارشک نے کہا کہ "یہ اڈاہو نیشنل گارڈ اور ہماری برادری کا بہت بڑا نقصان ہے۔ ہم پر اس وقت سانحہ گزر رہا ہے اور ہماری تعزیت اور دعائیں اہل خانہ اور عزیزوں کے ساتھ ہیں۔"

Published: 04 Feb 2021, 11:40 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 04 Feb 2021, 11:40 AM IST