عالمی خبریں

فلسطین کی مستقل رکنیت کی درخواست پر سلامتی کونسل غورکرے گا

اقوام متحدہ کی رکنیت کے لیے کسی ملک کو قبول کرنے کے عمل کے لیے پہلے سلامتی کونسل کی جانب سے جنرل اسمبلی کو سفارش کی ضرورت ہوتی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

اقوام متحدہ میں مالٹا کے مستقل مشن نے اپریل کے مہینے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے سربراہ کی حیثیت سے اعلان کیا کہ سلامتی کونسل پیر 8 اپریل کو ایک بند اجلاس منعقد کرے گی۔ اس اجلاس کا موضوع فلسطین کی جانب سے اقوام متحدہ کی مستقل رکنیت کی درخواست پر غور کرنا ہوگا۔

Published: undefined

العربیہ کے مطابق مالٹا مشن نے ہفتے کو ایک بیان میں کہا کہ پیر 8 اپریل صبح 10 بجے اقوام متحدہ کے مستقل رکن کے طور پر قبول کرنے کی فلسطین کی درخواست پر مشاورت کی جائے گی۔ مالٹا کے مستقل مشن کے بیان میں کہا گیا کہ نئے ارکان کو اقوام متحدہ میں داخل کرنے کے لیے درخواست کو سلامتی کونسل کی کمیٹی میں بھیجنے کے لیے ضروری اقدامات پر بند اجلاس میں بحث کی جائے گی۔

Published: undefined

یاد رہے فلسطینی اتھارٹی نے 2011 میں اقوام متحدہ میں مکمل رکن کے طور پر شامل ہونے کی کوشش کی تھی لیکن بعد میں اس نے عارضی طور پر اپنے مستقل مبصر کی حیثیت کو عارضی مدت کے لیے برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔

Published: undefined

مستقل مبصر کا درجہ رکھنے والے ممالک بھی زیادہ تر اجلاسوں میں شرکت کر سکتے ہیں اور تقریباً تمام متعلقہ دستاویزات حاصل کر سکتے ہیں لیکن انہیں ووٹ دینے کا حق حاصل نہیں ہوتا۔ فلسطین کے علاوہ (ویٹیکن سٹی) بھی اقوام متحدہ میں مستقل مبصر کی حیثیت سے شامل ہے۔ اقوام متحدہ کی رکنیت کے لیے کسی ملک کو قبول کرنے کے عمل کے لیے پہلے سلامتی کونسل کی جانب سے جنرل اسمبلی کو سفارش کی ضرورت ہوتی ہے۔

Published: undefined

سفارش کو پورا کرنے کے لیے سلامتی کونسل کے 15 میں سے 9 ارکان کو اس درخواست کے حق میں ووٹ دینا چاہیے۔ تاہم شرط یہ بھی ہے کہ کونسل کے پانچ مستقل ارکان میں سے کسی نے اس کےخلاف ووٹ نہ دیا ہو۔ سلامتی کونسل کے مستقل ارکان میں امریکہ، برطانیہ، روس، چین اور فرانس شامل ہیں۔ سلامتی کونسل کی جانب سے سفارش ہو جانے کی صورت میں درخواست کو جنرل اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ جنرل اسمبلی میں منظوری کے لیے رکن ملکوں کی دو تہائی ووٹوں کی حمایت ضروری ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined