چنئی ریلوے اسٹیشن سے 4 کروڑ روپے کی نقدی برآمد، بی جے پی کارکن سمیت 3 گرفتار

چنئی کے تامبرم ریلوے اسٹیشن پر حکام نے بڑی مقدار میں نقدی ضبط کی ہے۔ ایک بی جے پی کارکن سمیت تین لوگوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

تمل ناڈو کی راجدھانی چنئی کے تامبرم ریلوے اسٹیشن پر اہلکاروں نے بڑی مقدار میں نقدی ضبط کی ہے۔ چھ بیگوں میں چار کروڑ روپے لے جانے کی کوشش کرنے والے تین افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

نیوز پورٹل ’آج تک‘ پر شائع خبر کے مطابق  اس میں بی جے پی ممبر اور ایک پرائیویٹ ہوٹل کا منیجر ستیش، اس کا  بھائی نوین اور ڈرائیور پیرومل کو حراست میں لیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ستیش نے مبینہ طور پر تھرونیل ویلی سے بی جے پی کے لوک سبھا امیدوار نیینار ناگیندرن کی ٹیم کی ہدایات کے مطابق کام کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ اس تعلق سےمزید تفتیش جاری ہے۔


تمل ناڈو کی بات کریں تو  39 سیٹوں کے لیےہونے والے انتخا بات میں پہلے مرحلے کے لئے مندرجہ ذیل سیٹوں پر 19 اپریل کو ووٹ ڈالے جانے ہیں۔  تروولور، چنئی شمال، چنئی جنوب، چنئی سنٹرل، سریپرمبدور، کانچی پورم، اراکونم، ویلور، کرشناگیری، دھرما پوری، تھروانامالائی، ارانی، ویلوپورم، کلاکوریچی، سیلم۔ نمکل، ایروڈ، تروپپور، نیلگیرس، کوئمبٹور، پولاچی، ڈنڈیگل، کرور، تروچیراپلی، پیرمبلور، کڈالور، چدمبرم، مائیلادوتھور، ناگاپٹنم، تھنجاور، سیوا گنگائی، مدورائی، تھینی، ویرودھوکاپوری، تیودھونکاودی، رامبلورنشستوں پر ووٹنگ ہو گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔