عالمی خبریں

امریکہ: معیشت کے لئے 1.9 ٹریلین ڈالر کا راحت پیکیج

سینیٹ میں اس قرار داد پر غور کرنے کے لئے ووٹنگ ہوئی، جس میں 51-50 کے فرق سے اسے قبول کرلیا گیا۔ نائب صدر کملا ہیر س نے اپنا ووٹ قرارداد کے حق میں ڈال کر اسے آگے بڑھایا۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

واشنگٹن: عالمی وبا کورونا وائرس ( کووڈ- 19) سے شدید دو چار امریکہ میں معیشت کو پٹری پر لانے کے لئے ایوان نمائندگان نے 1.9 ٹریلین ڈالر کا راحت پیکیج دینے کی ایک قرارداد منظور کی ہے۔ اس قرار پر اب پارلیمنٹ کے ایوان بالا سینیٹ غور کر رہا ہے۔

Published: undefined

سینیٹ میں اس قرار داد پر غور کرنے کے لئے ووٹنگ ہوئی، جس میں 51-50 کے فرق سے اسے قبول کرلیا گیا۔ نائب صدر کملا ہیر س نے اپنا ووٹ قرارداد کے حق میں ڈال کر اسے آگے بڑھایا۔ آئندہ کچھ دنوں میں اس قرار داد کو منظوری ملنے کی پوری امید ہے۔ ڈیموکریٹک پارٹی کی اکثریت والے ایوان نمائندگان نے گزشتہ ہفتے ہی اس قرار داد کو 219-212 کے فرق سے منظوری دے دی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined