
امریکی صدر ٹرمپ / آئی اے این ایس
امریکہ کے بڑے حصوں میں شدید سردی اور برفیلے طوفان کی وارننگ کے درمیان صدرڈونالڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر گلوبل وارمنگ پر طنز کیا ہے۔ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ جب امریکہ کی 40 ریاستوں میں ریکارڈ سردی پڑنے والی ہے تو پھر گلوبل وارمنگ آخر کہاں گئی؟
Published: undefined
محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی کے مطابق امریکہ کے تقریباً دو تہائی حصے میں زبردست سرمائی طوفان دستک دینے والا ہے۔ اس سرد طوفان کی وجہ سے بھاری برف باری، تیز ہوائیں، کڑاکے کی سردی اور بڑے پیمانے پر بجلی گُل ہونے کا انداشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ تقریباً 40 ریاستوں میں سرد لہر کی وارننگ جاری کی گئی ہے، جسے حالیہ برسوں میں شدید ترین سردی کے دوروں میں سے ایک مانا جارہا ہے۔
Published: undefined
امریکی صدر ٹرمپ نے اپنی پوسٹ میں ٹرمپ نے لکھا کہ 40 ریاستیں ریکارڈ سردی کا تجربہ کرنے جا رہی ہیں، ایسی صورت حال بہت کم دیکھی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ماحولیاتی کارکنوں پر بھی طنزیہ تنقید کرتے ہوئے پوچھا کہ آخر گلوبل وارمنگ کا کیا ہوا؟ ٹرمپ طویل عرصے سے موسمیاتی تبدیلی پر شکوک و شبہات کا اظہار کرتے رہے ہیں اور اس سے قبل وہ اسے ایک دھوکہ اور سیاسی ایجنڈا قرار دے چکے ہیں۔
Published: undefined
ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنے پہلے دور صدارت کے دوران 2020 میں امریکہ کو پیرس موسمیاتی معاہدے سے الگ کر لیا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے اپنی دوسری مدت کے آغاز میں (2025 میں) بھی امریکہ کو عالمی معاہدے سے الگ کر دیا۔ ٹرمپ کا خیال ہے کہ موسمیاتی پالیسیاں امریکی صنعت اور معیشت کو نقصان پہنچاتی ہیں۔ ٹرمپ صاف توانائی پالیسیوں کے بجائے فوسل فیول کی کھلی حمایت کے لیے جانے جاتے ہیں۔ ان کا مشہور نعرہ ’’ڈرل، بیبی، ڈرل تیل‘‘ اور گیس کی کھدائی کے حق میں ان کی سوچ کی عکاسی کرتا ہے۔ ان کا دعویٰ ہے کہ اس سے توانائی سستی ہوگی اور ملازمتوں میں اضافہ ہوگا۔
Published: undefined
امریکہ میں سمندری طوفان کے قریب آنے سے فضائی ٹریفک شدید متاثر ہوا ہے۔ فلائٹ ٹریکنگ ویب سائٹس کے مطابق جمعہ کو ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں آنے اور جانے والی 1,500 سے زیادہ پروازیں یا تو منسوخ کردی گئیں یا انہیں تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔ ڈلاس، اٹلانٹا اور اوکلاہوما کے بڑے ہوائی اڈے خاص طور پر متاثر ہوئے۔ موسمیات سے متعلق اداروں کے مطابق تقریباً 16 کروڑ لوگ سرمائی طوفان یا شدید سردی کی وارننگ کی زد میں ہیں۔ کئی علاقوں کو بیک وقت برفانی طوفان اور شدید سردی کا خطرہ ہے۔ حکام نے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور سردی سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز