عالمی خبریں

ٹرمپ 72 گھنٹے بعد اسپتال سے پہنچے وائٹ ہاؤس، سب کے سامنے ماسک اتار دیا!

ڈونالڈ ٹرمپ جو کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے تھے ان کو 72 گھنٹے اسپتال میں علاج کرانا پڑا، لیکن اسپتال سے وہائٹ ہاؤس منتقل ہوتے ہی انہوں نے وہائٹ ہاؤس کی بالکونی میں تصویر کے لئے ماسک اتار دیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

امریکہ جہاں کورونا کا قہر سب سے زیادہ ہے وہاں پر وبا کے خلاف احتیاط نہ برتنا کوئی بہادری نہیں ہے بلکہ ایک غلط پیغام دینے جیسا ہے۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ جو کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے تھے ان کو 72 گھنٹے اسپتال میں علاج کرانا پڑا، لیکن اسپتال سے وہائٹ ہاؤس منتقل ہوتے ہی انہوں نے وہائٹ ہاؤس کی بالکونی میں تصویر کے لئے ماسک اتار دیا۔ واضح رہے تمام طبی ماہرین اس بات پر متفق ہیں کہ ماسک اس وبائی وائرس کو پھیلنے سے روکنے کا سب سے موثر طریقہ ہے۔

Published: undefined

صدر ٹرمپ واشنگٹن کے فوجی اسپتال میں 72 گھنٹے تک زیرِ علاج رہنے کے بعد کل وائٹ ہاؤس پہنچے تو وہاں موجود افراد نے اُن کا استقبال کیا۔ والٹر ریڈ نیشنل ملٹری میڈیکل سینٹر سے چھٹی ملنے کے بعد صدر ٹرمپ نے سب کا شکریہ ادا کیا۔ وہائٹ ہاؤس پہنچنے پر صدر ٹرمپ نے میڈیا کے کیمروں کو دیکھ کر اپنے دونوں انگوٹھے فضا میں بلند کیے اور ماسک اُتار دیا۔

Published: undefined

اس موقع پر صدر ٹرمپ نے ذرائع ابلاغ کے سوالوں کے جواب میں کہا کہ وہ بہت اچھا محسوس کر رہے ہیں ۔ واضح رہے انہوں نے ایک ٹوئٹ کے ذریعہ امریکی عوام سے کہا کہ انہیں کورونا وائرس سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے اور وہ اس مرض کو اپنے اوپر حاوی نہ ہونے دیں۔

Published: undefined

انتخابات کے دباؤ کی وجہ سے صدر ٹرمپ پوری کوشش کر رہے ہیں کہ وہ بہادری کا مظاہرہ کریں، لیکن ابھی ان کا کورونا کا علاج جا ری ہے اس لئے انہیں ماسک ہر وقت لگائے رکھنا چاہیے۔ واضح رہے صدر ٹرمپ کی انتخابی مہم کے منتظمین کا کہنا ہے کہ ری پبلکن امیدوار 15 اکتوبر کو ہونے والے دوسرے صدارتی مباحثے میں شرکت کرنے کے لئے منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

Published: undefined

صدر ٹرمپ کے معالج ڈاکٹر شان کونلی نے پیر کی شام میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ڈاکٹروں نے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ صدر ٹرمپ کی حالت بہتر ہے اور وہ گھر واپس جا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وائٹ ہاؤس میں طبی سہولیات موجود ہیں اور ڈاکٹرز ہر وقت اُن کی نگرانی کے لیے دستیاب ہوں گے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ صدر ٹرمپ اور ان کی اہلیہ خاتون اول میلانیا ٹرمپ گزشتہ جمعہ کو کورونا وائرس کا شکار ہو گئے تھے۔ اسی روز صدر ٹرمپ کو بخار کی شدت میں اضافے کے سبب اسپتال میں منتقل کر دیا گیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined