عالمی خبریں

ٹرمپ نے ٹیکس فراڈ سے سینکڑوں ملین ڈالر حاصل کیے: نیو یارک ٹائمز

نیو یارک ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے ماضی میں غیر قانونی ٹیکس اسکیموں کے ذریعے سینکڑوں ملین ڈالر حاصل کیے۔ دھوکہ دہی کی ایسی زیادہ تر کارروائیاں 1990 کی دہائی میں کی گئی تھیں۔

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ 

امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کی یہ تازہ تحقیقاتی رپورٹ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دعوے کی بھی نفی کرتی ہے، جس کے مطابق انہوں نے اپنے بزنس مین والد فریڈ ٹرمپ سے ایک چھوٹا سا قرض لیتے ہوئے کئی ارب ڈالر کی ریئل اسٹیٹ سلطنت کھڑی کی ہے۔ نیو یارک کے اس اخبار کی تحقیقاتی رپورٹ میں مندرجہ ذیل دعوے کیے گئے ہیں۔

Published: 03 Oct 2018, 6:08 PM IST

بچین میں ڈونلڈ ٹرمپ کو ان کے والد کی ریئل اسٹیٹ املاک میں سے 413 ملین ڈالر دیے گئے تھے۔ ڈونلڈ ٹرمپ ابھی تک یہ کہتے آئے ہیں کہ انہیں اپنے والد کی طرف سے کاروبار کے آغاز کے لیے صرف ایک ملین ڈالر کا قرض دیا گیا تھا۔

Published: 03 Oct 2018, 6:08 PM IST

ٹرمپ اور ان کے بھائیوں نے قابل اعتراض ٹیکس اسکیموں کا آغاز کرتے ہوئے ٹیکس فراڈ کرنے میں اپنے والد کی مدد کی تھی۔ تفصیلات کے مطابق کئی نئی کارپوریشنیں قائم کرتے ہوئے غلط قسم کی ٹیکس رعایتیں حاصل کی گئیں جبکہ امریکی ٹیکس حکام کے سامنے ریئل اسٹیٹ ہولڈنگز کی قیمتیں بھی کم بتائی گئی تھیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے والدین نے اپنی زندگی میں ہی اپنے بچوں کو ایک ارب ڈالر منتقل کیے تھے۔ ان منتقلیوں پر 550 ملین ڈالر ٹیکس کی ادائیگی بنتی تھی لیکن ٹرمپ خاندان نے ہیرا پھیری کرتے ہوئے اس کا دس فیصد سے بھی کم یعنی 52.2 ملین ڈالر ٹیکس ادا کیا تھا۔

یہ تحقیقاتی رپورٹ فریڈ ٹرمپ کے کاروبار سے متعلق ایک لاکھ دستاویزات کا جائزہ لینے کے بعد تیار کی گئی ہے۔ اس رپورٹ کی تیاری میں ٹیکس سے متعلق دستاویزات اور خفیہ ریکارڈز کے ساتھ ساتھ سابق ملازمین اور مشیروں کے انٹرویوز بھی شامل کیے گئے ہیں۔

Published: 03 Oct 2018, 6:08 PM IST

نیو یارک ٹائمز نے واضح کیا ہے کہ اس تحقیقاتی رپورٹ میں امریکی صدر کی ذاتی دولت اور ٹیکس سے متعلق دستاویزات شامل نہیں ہیں تاہم یہ ضرور کہا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ کی دولت کا ان کے والد کی دولت کے ساتھ ’گہرا تعلق اور انحصار‘ ہے۔ یہ تحقیقاتی رپورٹ صدر ٹرمپ کے ان دعووں کے بھی برعکس ہے کہ وہ اپنے بل بوتے اتنی بڑی کاروباری شخصیت بنے ہیں۔

Published: 03 Oct 2018, 6:08 PM IST

اس رپورٹ سے امریکی ٹیکس حکام ٹرمپ خاندان کی دولت اور ٹیکس کے حوالے سے وسیع تر تحقیقات کا آغاز کر سکتے ہیں۔ تجزیہ کاروں کے مطابق دھوکا دہی ثابت ہونے کی صورت میں ٹیکس فراڈ کے باعث سول جرمانے بھی عائد کیے جا سکتے ہیں۔

Published: 03 Oct 2018, 6:08 PM IST

دریں اثناء وائٹ ہاؤس کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں اس رپورٹ کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا گیا ہے۔ بیان میں نیو یارک ٹائمز اور میڈیا کے دیگر ادراوں کو صدر اور ان کے اہل خانہ پر مبینہ ’مسلسل حملے‘ کرنے کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا ہے۔

Published: 03 Oct 2018, 6:08 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 03 Oct 2018, 6:08 PM IST