
حادثہ کے بعد کا منظر، تصویر سوشل میڈیا
افریقی ملک یوگانڈا میں بدھ کے روز ایک دردناک سڑک حادثہ پیش آیا جس میں کم از کم 63 افراد کی موت واقع ہو گئی ہے۔ حادثہ گلو شہر جانے والی شاہراہ پر پیش آیا، جہاں 2 بسیں اور 2 دیگر گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ 4 گاڑیوں کے ٹکرانے سے علاقہ میں چیخ و پکار مچ گئی، جس کے بعد مقامی لوگ وہاں پہنچے اور پولیس کو حادثہ کی جانکاری دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ علی الصبح پیش آیا۔
Published: undefined
یہ حادثہ مشرقی افریقی ملک یوگانڈا میں حالیہ سالوں میں پیش آئے سب سے دردناک سڑک حادثات میں سے ایک ہے۔ اس حادثہ میں ہلاکتوں کے علاوہ کئی دیگر افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، جنھیں اسپتالوں میں علاج کے لیے داخل کرایا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ برعکس سمت میں جا رہی 2 بسوں کے ڈرائیور نے 2 مختلف گاڑیوں کو اوورٹیک کرنے کی کوشش کی۔ اسی دوران کریانڈونگو شہر کے پاس چاروں گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔
Published: undefined
اس حادثہ پر ریڈ کراس کی ترجمان آئیرین ناکاسیتا نے اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ کئی زخمیوں کے ہاتھ اور پیر ٹوٹ گئے ہیں۔ کچھ زخمیوں کے جسم سے خون بہہ رہا تھا، جنھیں فوری طور پر علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ آئیرین نے حادثہ کو انتہائی دردناک بتایا، اور کہا کہ اس نے کئی زندگیوں کو ختم کر دیا۔
Published: undefined
اس سڑک حادثہ کی تحقیقات شروع ہوئی گئی ہے۔ پولیس نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جانچ جاری ہے، لیکن گاڑی چلانے والوں کو دھیان سے ڈرائیو کرنے کی ضرورت ہے۔ انھوں نے بتایا کہ وہ سبھی گاڑی چلانے والوں سے زور دے کر کہہ رہے ہیں کہ سڑکوں پر زیادہ سے زیادہ احتیاط برتیں۔ خصوصاً خطرناک اور لاپروائی کے ساتھ اوورٹیک کرنے سے بچیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined