شیخ حسینہ / آئی اے این ایس
تختہ پلٹ اور سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کے ملک چھوڑ کر چلے جانے کے باوجود بنگلہ دیش میں لگاتار عدم استحکام ہے۔ عوامی لیگ کے رہنماؤں کو مسلسل نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اس درمیان شیخ حسینہ نے بنگلہ دیش میں عبوری حکومت کے چیف صلاح کار محمد یونس پر شدید حملہ کیا ہے۔
Published: undefined
بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ نے کہا، ’’اللہ نے مجھے کسی وجہ سے زندہ رکھا ہے اور ایک دن آئے گا جب عوامی لیگ کے رہنماؤں کو نشانہ بنانے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔‘‘ عوامی لیگ کی سربراہ شیخ حسینہ نے یہ باتیں اس وقت کہیں جب وہ سوشل میڈیا پر اپنی پارٹی کے رہنماؤں کے کنبہ کے اراکین سے بات کر رہی تھیں۔
Published: undefined
شیخ حسینہ نے بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ ایسا انسان ہے جس نے عام لوگوں سے کبھی سچا پیار نہیں کیا۔ حسینہ نے آگے کہا، ’’اس نے اونچی سود پر غریبوں کو چھوٹی چھوٹی رقم قرض دی اور اس پیسے سے خود غیر ملکوں میں عیش و آرام کی زندگی جی۔ اس وقت ہم ان کی اصلیت نہیں سمجھ پائے اور اس کی بہت مدد بھی کی، لیکن لوگوں کو اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ اس نے صرف اپنے لیے اچھا کیا۔ اب اس کی اقتدار کی بھوک بنگلہ دیش کو نقصان پہنچا رہی ہے۔‘‘
Published: undefined
شیخ حسینہ نے سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ترقی کے ماڈل کی شکل میں دیکھا جانے والا بنگلہ دیش اب ایک دہشت گرد ملک بن گیا ہے۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے رہنما اور کارکنان کو جس طرح سے مارا جا رہا ہے، اسے لفظوں میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔ عوامی لیگ کے لوگ، پولیس، وکیل، صحافی اور فن کار سبھی کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
Published: undefined
شیخ حسینہ نے اپنے والد اور ملک کے پہلے صدر شیخ مجیب الرحمٰن سمیت پورے کنبہ کے قتل کو یاد کرتے ہوئے جذباتی ہوکر کہا، ’’ میں نے ایک ہی دن میں اپنے والد، والدہ، بھائی اور پورے کنبہ کو کھو دیا۔ اس کے بعد ہمیں ہمارے ملک لوٹنے نہیں دیا گیا۔ مجھے اپنوں کو کھونے کا گہرا دکھ سمجھ میں آتا ہے۔‘‘
انہوں نے آگے کہا، ’’اللہ میری حفاظت کرتا ہے۔ شاید وہ میرے ذریعہ کچھ اچھا کروانا چاہتا ہے، جن لوگوں نے یہ بھیانک جرم کیے ہیں انہیں سزا ضرور ملنی چاہیے۔ یہ میرا عہد ہے۔‘‘
Published: undefined
بات چیت کے دوران عوامی لیگ کے رہنماؤں اور کارکنوں کے رشتہ داروں نے بتایا کہ کیسے ان کے اپنوں کو مارا گیا اور ان پر ظلم ہوئے۔ ان باتوں کو سن کر سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ نے جذباتی ہوکر کہا، ’’یہ لوگ انسان نہیں ہیں، انہیں ایک دن انصاف کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اللہ ایسے ظلم کو کافی معاف نہیں کرے گا۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined