عالمی خبریں

آئندہ 5 سال دنیا کو شدید گرمی کا ہوگا سامنا، اقوام متحدہ نے گرین ہاؤس گیس اور النینو کو ٹھہرایا ذمہ دار

اقوام متحدہ کی موسمیاتی ایجنسی ورلڈ میٹرولوجیکل آرگنائزیشن کا کہنا ہے کہ پیرس ماحولیاتی معاہدہ میں جو گلوبل درجہ حرارت سیٹ کیا گیا تھا، وہ اس سے پار کرنے والا ہے۔

گرمی، تصویر آئی اے این ایس
گرمی، تصویر آئی اے این ایس 

اقوام متحدہ نے 17 مئی کو الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ پانچ سال دنیا بھر میں شدید گرمی پڑ سکتی ہے۔ اقوام متحدہ کی موسمیاتی ایجنسی نے اس سلسلے میں متنبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ اگلے پانچ سال اب تک کے سب سے گرم سال ہو سکتے ہیں۔ ایجنسی کا کہنا ہے کہ گرین ہاؤس گیسز اور النینو مل کر درجہ حرارت کو بڑھا رہے ہیں۔

Published: undefined

اقوام متحدہ کی موسمیاتی ایجنسی ورلڈ میٹرولوجیکل آرگنائزیشن کا کہنا ہے کہ پیرس ماحولیاتی معاہدہ میں جو گلوبل درجہ حرارت سیٹ کیا گیا تھا، وہ اس سے پار کرنے والا ہے۔ اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ آئندہ پانچ سال دنیا بھر میں زبردست گرمی دیکھنے کو ملے گی۔ ایجنسی نے بتایا کہ 22-2015 کے سال اب تک کے سب سے گرم سال رہے ہیں۔ اس طرح ماحولیاتی تبدیلی میں تیزی کے سبب درجہ حرارت مزید بڑھنے کا اندیشہ ہے۔

Published: undefined

ورلڈ میٹرولوجیکل آرگنائزیشن (ڈبلیو ایم او) نے بتایا کہ 98 فیصد امکان ہے کہ اگلے پانچ سال پوری دنیا میں زبردست گرمی ہوگی۔ آرگنائزیشن کا کہنا ہے کہ 66 فیصد یہ بھی امکان ہے کہ 27-2023 کے درمیان سالانہ گلوبل سرفیس درجہ حرارت 1.5 سی سے زیادہ ہو جائے گا۔ ان پانچ سال میں ہر سال کے لیے 1.1 سی سے 1.8 سی کی حد رکھی گئی ہے۔ یو این موسمیاتی ایجنسی کے چیف پیٹیری تالس کے مطابق ڈبلیو ایم او کے لیے خطرے کی گھنٹی بج رہی ہے کہ ہم عارضی بنیاد پر 1.5 سی کی سطح کو پار کر جائیں گے۔

Published: undefined

آرگنائزیشن کا کہنا ہے کہ آئندہ دنوں میں النینو کے پیدا ہونے کا قوی امکان ہے۔ یہ انسانوں کے ذریعہ پیدا ماحولیاتی تبدیلی کے ساتھ مل کر عالمی درجہ حرارت کو نامعلوم علاقہ میں دھکیل دے گا۔ ہیلتھ، فوڈ سیکورٹی، واٹر مینجمنٹ اور انوائرنمنٹ پر اس کے گہرے اثرات پڑیں گے۔ اس کے لیے ہمیں تیار رہنے کی ضرورت ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ النینو بحر اوقیانوس میں آنے والی ایک قسم کی موسمی تبدیلی ہے۔ اس دوران موسم میں کبھی بھی تبدیلی آ سکتی ہے۔ بے موسم بارش، شدید گرمی، اچانک سردی جیسی حالت پیدا ہونے لگتی ہے۔ النینو کے تیار ہونے کے بعد 2024 میں عالمی درجہ حرارت بڑھے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات

  • ,
  • لوک سبھا انتخاب 2024: ’زمین پر حالات بدل رہے ہیں...‘، جگنیش میوانی سے امئے تروڈکر کا انٹرویو