ماسکو: یوروپی یونین (ای یو) اور امریکہ نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں لڑکیوں کے اسکول میں ہوئے بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے، کابل کے سید الشہدا اسکول میں ہفتے کے روز ہوئے بم دھماکے میں کم از کم 53 افراد ہلاک اور 151 زخمی ہوگئے تھے، یورپی یونین کے ایکسٹرنل آپریشن سروس کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ ’’یوروپی یونین افغانستان میں خوفناک دہشت گردانہ حملے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسکول میں بچوں پر حملہ نہ صرف افغان آبادی پر بلکہ دنیا بھر میں ان سبھی پر حملہ کیا ہے، جو خواتین اور لڑکیوں کے مساوی حقوق کا احترام کرتے ہیں۔
Published: undefined
امریکی محکمہ خارجہ نے افغانستان کے اسکول پر ہونے والے وحشیانہ حملے کی مذمت کی اور معصوم شہریوں پر حملے اور تشدد کو فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ وزارت نے ان بم دھماکوں کو افغانستان کے مستقبل پر حملہ قرار دیا۔ کابل میں اسکول پر حملے کی کسی بھی دہشت گردانہ تنظیم نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے، تاہم افغان صدر اشرف غنی نے طالبان باغیوں پر الزام لگایا ہے کہ وہ ملک میں تشدد بڑھانے کا کا کام کرہے ہیں۔ طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے حملے میں طالبان جنگجوؤں کے ملوث ہونے سے انکار کرتے ہوئے داعش کےعسکریت پسند گروپ (روس میں کالعدم قرار) پر بم دھماکہ کرنے کا الزام لگایا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز