عالمی خبریں

ٹیکہ کاری کے بعد بھی جاری رہے گا کورونا وائرس کا پھیلاؤ! عالمی ادارہ صحت

عالمی صحت تنظیم (ڈبلیو ایچ او) کے ایک سینئر افسر نے مستقبل میں بڑے پیمانے پر ٹیکہ کاری کے بعد بھی کورونا وائرس کے مسلسل پھیلاؤ کے خطرے کے تعلق سے وارننگ دی ہے

دہلی کے دریا گنج میں کورونا کی ویکسین لگاتی طبی اہلکار / تصویر قومی آواز / وپن
دہلی کے دریا گنج میں کورونا کی ویکسین لگاتی طبی اہلکار / تصویر قومی آواز / وپن 

جنیوا: عالمی صحت تنظیم (ڈبلیو ایچ او) کے ایک سینئر افسر نے مستقبل میں بڑے پیمانے پر ٹیکہ کاری کے بعد بھی کورونا وائرس کے مسلسل پھیلاؤ کے خطرے کے تعلق سے وارننگ دی ہے۔

Published: undefined

ڈبلیو ایچ او صحت پروگرام کے ایکزیکیٹیو ڈائرکٹر ڈاکٹر مائیکل ریان نے ایک ورچوول پریس کانفرنس میں کہا کہ ان کا ماننا ہے کہ دنیا کو اس وائرس کے خاتمے یا ضائع ہونے کے آغاز کو ویکسینیشن کی کامیابی کا پیمانہ نہیں سمجھا جانا چاہئے۔

Published: undefined

ریان نے کہا ’’یہ کامیابی کا پیمانہ نہیں ہے۔ کامیابی کا پیمانہ اس وائرس کی جان لینے، لوگوں کو اسپتال میں داخل کرانے اور ہماری معاشی اور سماجی زندگی کو تباہ کرنے کی صلاحیت کو کم کرنا ہے‘‘۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ویکسینیشن کی وجہ سے ہم اس وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کی سطح تک نہیں پہنچ پائیں گے اس لئے اس کے پھیلاؤ جاری رہنے کا امکان ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ اس کے پیش نظر ممالک کو ممکنہ طور پر 2021 تک اس وائرس سے نجات کی توقع نہیں کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ انسانی تاریخ میں اب تک ’’ہم نے اس سیارے پر صرف ایک بیماری کا خاتمہ کیا ہے اور وہ چیچک ہے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس سطح پر پہنچنا ہوگا جہاں سے وائرس پر قابو پایا جاسکے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined