عالمی خبریں

ایران اور فرانس کے صدر نے دوطرفہ تعلقات کی توسیع پر تبادلہ خیال کیا

دونوں رہنماؤں نے تازہ ترین علاقائی پیش رفت، ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان 2015 کے جوہری معاہدے کی بحالی اور ایران پر سے پابندیاں ہٹانے پر تبادلہ خیال کیا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر یو این آئی</p></div>

تصویر یو این آئی

 

تہران: ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور ان کے فرانسیسی ہم منصب امانوئل مکرون نے دو طرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ ایرانی صدر کے دفتر کی ویب سائٹ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ہفتے کے روز ڈیڑھ گھنٹے تک فون پر بات کی۔ انہوں نے تازہ ترین علاقائی پیش رفت اور ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان 2015 کے جوہری معاہدے کی بحالی اور ایران پر سے پابندیاں ہٹانے پر تبادلہ خیال کیا۔

Published: undefined

صدر رئیسی نے ایران کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے بچنے اور ملک کی قومی خودمختاری کا احترام کرنے کی ضرورت پر بھی روشنی ڈالی۔ جوہری مذاکرات کی تازہ ترین صورتحال کے حوالے سے انہوں نے ایران اور بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے درمیان تعاون پر زور دیا۔ یوکرین میں جاری تنازعے کے تناظر میں انہوں نے سفارت کاری کو اس مسئلے کا بہترین حل قرار دیا۔

Published: undefined

فرانسیسی صدر نے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے دونوں ممالک کے حکام کے درمیان بات چیت جاری رکھنے پر زور دیا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جب تک کوئی نتیجہ نہیں نکلتا جوہری مذاکرات جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایران یوکرین کے بحران کے حل کا حصہ ہے اور اسے اس مسئلے پر زیادہ نمایاں کردار ادا کرنا چاہیے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined