تصویر سوشل میڈیا
لاس ویگاس: ٹرمپ کے لاس ویگاس ہوٹل کے باہر ایک کار میں دھماکہ اور ٹیسلا سائبر ٹرک میں بیٹھے مشتبہ شخص کی موت کے بعد سنسنی پھیل گئی ہے۔ ٹیسلا سائبر ٹرک کے پچھلے حصے میں آتش بازی کے مارٹر اور ایندھن کے کینسٹر پائے گئے۔ لاس ویگاس میٹروپولیٹن پولیس اور کلارک کاؤنٹی کے فائر ڈپارٹمنٹ کے اہلکاروں نے بتایا کہ، پک اپ ٹرک کے اندر ایک شخص کی موت ہوگئی اور آس پاس کے 7 افراد معمولی طور پر زخمی ہوئے ہیں۔ صدر جو بائیڈن کو دھماکے کے بارے میں اطلاع دے دی گئی ہے۔
Published: undefined
ریاست نیواڈا کے حکام نے کہا ہے کہ ٹیسلا کے سائبر ٹرک میں آگ لگی اور پھر دھماکہ ہوا جب کہ ٹرک میں آتش بازی کا سامان بھی موجود تھا۔ کارک کاؤنٹ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ٹرمپ انٹرنیشنل ہوٹل کی پارکنگ میں موجود ٹرک میں آگے لگنے کی اطلاع صبح 8:40 پر ملی۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حکام کا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہنا تھا کہ اس ٹرک کو ایک آن لائن ایپلی کیشن ’ٹورو‘ کے ذریعے کرائے پر بلایا گیا تھا۔ ٹورو ایپ کے ترجمان نے فوری طور پر اس واقعہ پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔
Published: undefined
دوسری جانب الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی کمپنی 'ٹیسلا' کے مالک ایلون مسک نے بدھ کی دوپہر سوشل میڈیا پر ایک بیان میں کہا کہ ہمیں اب تصدیق ہو چکی ہے کہ گاڑی میں دھماکہ اس میں موجود بڑی مقدار میں آتش بازی کے سامان میں ہوا ہے یا اس کے نیچے بم نصب تھا۔ ان کے مسک کے بقول اس دھماکے کا گاڑی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ دھماکے کے وقت گاڑی کی تمام ٹیلی میٹری معلومات مثبت تھیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined