عالمی خبریں

طالبان۔ پاکستان میں پھر شروع ہوگئی جنگ، کرم میں ٹینک تباہ، چوکیوں پر قبضہ، پاکستان کے خلاف ٹی ٹی پی کے دو کمانڈر متحد

افغان فورسز پاکستان میں داعش کے تمام ٹھکانوں کو نشانہ بنائیں گی۔ افغانستان ڈیفنس نے دعویٰ کیا کہ رات گئے ہونے والے حملے میں سات پاکستانی فوجی مارے گئے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

 افغانستان اور پاکستان کے درمیان چند گھنٹوں کے وقفہ کے بعد منگل کی رات ایک بار پھر خونریز جھڑپیں شروع ہو گئیں۔ خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں افغان طالبان اور پاکستانی فوج کے درمیان شدید جھڑپ ہوئی۔ اس تازہ جھڑپ میں دونوں طرف سے متعدد ٹینک تباہ ہوئے۔ وہیں دونوں فریق ایک دوسرے کی پوسٹوں پر قبضہ کرنے کا دعویٰ کررہے ہیں۔

Published: undefined

اس سے قبل سعودی عرب اور قطر کی مداخلت کے بعد ان دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان لڑائی ختم ہوگئی تھی تاہم ابھی گزشتہ روز ہی پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا تھا کہ سرحد پر حالات بدستور کشیدہ ہیں اور دونوں کے درمیان کبھی بھی لڑائی بھڑک سکتی ہے۔

Published: undefined

افغانستان نے پاکستان سے کہا ہے کہ داعش خراسان (آئی ایس آئی ایس) کے اہم رہنماؤں کو افغانستان کے حوالے کردے۔ افغانستان میں طالبان انتظامیہ امارت اسلامیہ کے ترجمان نے باضابطہ طور پر پاکستان سے داعش کے اہم آئی ایس آئی ایس رہنماؤں کو افغانستان کے حوالے کرنے کو کہا ہے۔ افغانستان کا دعویٰ ہے کہ یہ افراد پاکستان میں رہ رہے ہیں اور وہاں سے افغانستان پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ آئی ایس آئی ایس  خراسان کے رہنماؤں میں شہاب المہاجر، عبد الحکیم توحیدی، سلطان عزیز اور صلاح الدین رجب شامل ہیں۔

Published: undefined

دریں اثنا، افغانستان میں ایک اہم پیش رفت کے تحت ٹی ٹی پی کے دو گروہوں نے پاکستان کے خلاف متحد ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے اعلان کیا ہے کہ اس کے دو گروہ ضم ہو رہے ہیں۔ ایک کی قیادت ضلع کرم کے مفتی عبدالرحمن کر رہے ہیں اور دوسرے کی قیادت خیبر ضلع کی وادی تراہ وادی کے کمانڈر شیر خان کر رہے ہیں۔ دونوں کمانڈروں نے ٹی ٹی پی کے رہنما مفتی نور ولی محسود کے تئیں وفاداری کا عہد کیا ہے۔ (انپٹ بشکریہ نیوز پورٹل ’آج تک‘)

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined