عالمی خبریں

آبنائے ہرمز تنازعہ: ایک طرف امریکی حملے میں 5 ایرانی ہلاک، دوسری طرف ٹرمپ نے ایران کو تباہ کرنے کی دی دھمکی

ایرانی میڈیا کے مطابق امریکی افواج نے آبنائے ہرمز میں جن چھوٹی کشتیوں پر حملہ کیا ہے وہ پاسدارانِ انقلاب سے وابستہ نہیں تھیں بلکہ عام شہریوں کی کشتیاں تھیں جو سامان اور مسافروں کو لے جا رہی تھیں۔

<div class="paragraphs"><p>علامتی تصویر، سوشل میڈیا</p></div>

علامتی تصویر، سوشل میڈیا

 

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ ایک طرف جہاں متحارب گروپوں کے درمیان مذاکرات ہو رہے ہیں، وہیں دوسری طرف فریقین کی جانب سے دھمکی اور کارروائیوں کا بھی سلسلہ جاری ہے۔ اس کی وجہ سے کشیدگی میں مزید اضافہ ہوتا نظر آرہا ہے۔ تازہ خبروں کے مطابق امریکہ کی جانب سے آبنائے ہرمز میں 2 کشتیوں کو نشانہ بنایا گیا ہے جس میں 5 شہریوں کی موت ہو گئی ہے۔ اسی دوران امریکی صدر ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کے حوالے سے ایران کو زمین کے نقشے سے مٹا دینے کی دھمکی ہے۔

Published: undefined

ایرانی خبر رساں ایجنسی نے فوج کے ایک ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ امریکی افواج نے عمان کے ساحل خصب سے ایران کی طرف جانے والی دو چھوٹی کارگو کشتیوں کو نشانہ بنایا۔ ان کشتیوں میں فوجی دستے نہیں بلکہ عام شہری تھے اور سامان لے کر جا رہے تھے، اس میں کوئی فوجی دستہ نہیں تھا۔ وہیں ایران کا کہنا ہے کہ امریکہ نے جن 6 ایرانی اسپیڈ بوٹس کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے وہ غلط ہے۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ امریکی کارروائی عجلت اور غلط اندازے کا نتیجہ تھی، جس کی وجہ پاسدارانِ انقلاب کی تیز رفتار کشتیوں سے متعلق امریکی خدشات اور خوف کو قرار دیا جا رہا ہے۔

Published: undefined

رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب امریکہ کی جانب سے بحری آمد و رفت بحال کرنے کے لیے جاری آپریشن کے دوران ایرانی کشتیوں کو نشانہ بنایا گیا۔ ایرانی خبر رساں اداروں کے مطابق امریکی افواج نے جن کشتیوں پر حملہ کیا وہ پاسدارانِ انقلاب سے وابستہ نہیں تھیں بلکہ عام شہریوں کی کشتیاں تھیں جو سامان اور مسافروں کو لے جا رہی تھیں۔ واقعے میں 5 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاع دی گئی ہے۔ تسنیم نیوز ایجنسی کو ایک فوجی اہلکار نے بتایا کہ تحقیقات کے بعد معلوم ہوا کہ امریکی افواج نے دو چھوٹی مال بردار کشتیوں پر فائرنگ کی۔ یہ کشتیاں خصب سے ایرانی ساحل کی طرف جا رہی تھیں اور ان میں عام شہری سوار تھے۔

Published: undefined

اس سے پہلے پیر کو صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے سخت بیان دیتے ہوئے خبردار کیا کہ اگر ایران نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے امریکی بحری جہازوں پر حملہ کیا تو اسے ’زمین کے نقشے سے اس کا نام ونشان مٹا دیا جائے گا۔‘ ٹرمپ کا ایک انٹرویو میں یہ بیان ایسے وقت آیا ہے جب ایران پر الزام لگایا گیا ہے کہ اس نے کچھ جہازوں کو نشانہ بنایا جنہیں امریکی سینٹرل کمانڈ کے ’پروجیکٹ فریڈم‘ کے تحت آبنائے ہرمز سے محفوظ طریقے سے گزارا جارہا تھا۔

Published: undefined

صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر دعویٰ کیا کہ ان حملوں میں ایک جنوبی کوریائی کارگو جہاز بھی شامل تھا۔ انہوں نے کہا کہ ایران نے ’پروجیکٹ فریڈم‘ کے تحت بحری جہازوں کی نقل و حرکت میں شامل دیگر ممالک کو بھی نشانہ بنایا ہے۔ امریکی فوج نے بھی کارروائی کرتے ہوئے 7 چھوٹی کشتیوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ اس دوران ٹرمپ نے جنوبی کوریا سے اس مشن میں شامل ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ وہ ایک فعال کردار ادا کرے۔

Published: undefined

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined