عالمی خبریں

اسپیس ایکس کا اسٹار شپ دھماکہ کے ساتھ تباہ، آسمان سے گرے آگ کے گولے، 240 پروازیں متاثر

اسٹارشپ کی یہ آٹھویں ٹیسٹ اڑان تھی۔ لانچ کے بعد ہی اسٹارشپ سے کنٹرول روم کا رابطہ منقطع ہو گیا، راکیٹ کے انجن بند ہو گئے اور یہ آسمان میں ہی پھٹ گیا۔ حادثہ کی جانچ کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>ویڈیو گریب</p></div>

ویڈیو گریب

 

ایلون مسک کے اسپیس مشن کو ایک بڑا جھٹکا لگا ہے۔ مسک کی کمپنی اسپیس ایکس کا ایک بھاری راکیٹ اسٹار شپ پرواز کے کچھ وقت بعد ہی آسمان میں دھماکہ کے ساتھ پھٹ گیا اور اس کے ٹکڑے آگ کے گولوں کے طور پر زمین پر آ گرے۔ اسٹارشپ کی یہ آٹھویں ٹیسٹ اڑان تھی۔ لانچ ہونے کے کچھ ہی منٹ بعد اسٹارشپ سے کنٹرول روم کا رابطہ منقطع ہو گیا۔ اس سے راکیٹ کے انجن بند ہو گئے اور اسٹار شپ راکیٹ آسمان میں ہی پھٹ گیا۔

Published: undefined

اسپیس ایکس اسٹارشپ خلائی جہاز میں دھماکہ سے امریکہ کی تقریباً 240 پروازیں متاثر ہوئیں اور خلائی ملبے کی وجہ سے ان میں سے دو درجن سے زیادہ طیاروں کو ڈائیورٹ کرنا پڑا تاکہ کوئی حادثہ نہ ہو۔ اس واقعہ کی اطلاع امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) نے جمعہ کو دی۔ یہ اسپیس ایکس لانچ کا مسلسل دوسرا ناکام تجربہ تھا۔

Published: undefined

ایف اے اے نے جمعرات کو فلوریڈٓا کے چار ہوائی اڈوں میامی، فورٹ، لاڈرڈیل، آرلینڈو اور پام بیچ کے لیے اڑان بھرنے والے طیاروں کے لیے گراؤنڈ اسٹاپ جاری کیا جو تقریباً ایک گھنٹے تک چلا۔ ایف اے اے نے کہا کہ اس واقعہ کے نتیجہ میں 171 روانگیوں کو تاخیر ہوئی، 28 اُڑانوں کو ڈائیورٹ کیا گیا اور 40 پروازوں کو اوسطاً 22 منٹ تک روکا گیا۔ اس سے 171 طیاروں میں اوسطاً 28 منٹ کی تاخیر ہوئی۔

Published: undefined

ایف اے اے نے کہا ہے کہ وہ اسپیس ایکس سے اسٹارشپ جہاز کے نقصان کی حادثاتی جانچ کرنے کا مطالبہ کر رہا ہے۔ گزشتہ مہینے ایف اے اے نے جمعرات کے ٹیسٹ پرواز کے لیے اسپیس ایکس کے لانچ لائسنس کو منظوری دے دی تھی، جبکہ کمپنی کی پچھلی اسٹارشپ ناکامی کی جانچ ابھی بھی جاری ہے۔

Published: undefined

سوشل میڈیا پر ویڈیو میں جنوبی فلوریڈا اور بہاماس کے پاس شام کے وقت آسمان میں آگ کے ملبے کو دیکھا جا سکتا ہے۔ مشن کے اسپیس ایکس لائیو اسٹریم میں دکھایا گیا ہے کہ اسٹارشپ اپنے انجن بند ہونے کے ساتھ بے قابو ہوکر گھومنے کے فوراً بعد خلا میں ٹوٹ گئی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined