روس-یوکرین جنگ میں روسی فوج بظاہر یوکرینی فوج پر حاوی ہوتی نظر آ رہی ہے، لیکن یوکرینی فوج بھی گزشتہ 3 سالوں سے محدود وسائل کے باوجود روسی افواج کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہی ہے۔ یوکرینی افواج کی اسی دلیری نے کئی روسی فوجیوں کے دلوں کے اندر ڈر و خوف پیدا کر دیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بہت سارے روسی فوج یوکرینی محاذ چھوڑ کر راہ فرار اختیار کرنے پر مجبور ہیں۔ میدان جنگ سے بھاگنے والے روسی افواج کی تعداد میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے۔ 2021 میں ایسے معاملے بہت کم آئے تھے، لیکن 2022 سے پورے ملک میں ایسے دسیوں ہزار معاملے سامنے آئے ہیں۔
Published: undefined
ناروے کے ایک آن لائن اخبار ’دی بیرنٹس آبزرور‘ نے روس کے شمالی علاقوں میں فوجی عدالتوں کی جانب سے جاری کردہ فیصلوں کی تعداد شمار کی ہے۔ جس میں فوجی سروس سے انکار کو کئی زمروں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ اس میں بیماری یا کسی اور عذر کی وجہ سے فوجیوں نے جنگی علاقوں کو چھوڑ دیا ہو، اس میں وہ معاملے بھی شامل ہیں جس میں فوج بغیر اجازت جنگی محاذ چھوڑ رہے ہیں۔
Published: undefined
واضح ہو کہ جنگ کے وقت بغیر کسی مناسب عذر کے میدان جنگ سے بھاگنا روس میں ایک قانونی جرم ہے۔ روس میں بلا اجازت اور بغیر کوئی وجہ بتائے میدان جنگ چھوڑنے کی سزا 15 سال قید ہو سکتی ہے۔ جب کہ اگر کوئی فوجی بیماری کا جھوٹا بہانا بنا کر میدان جنگ سے بھاگ کھڑا ہوتا ہے تو اس کی سزا 10 سال ہے۔ بیرنٹس آبزرور کی تحقیقات میں ایسے معاملوں کی ایک بڑی تعداد سامنے آئی ہے۔
Published: undefined
روسی افواج کا اس طرح میدان جنگ چھوڑ کر بھاگ کھڑا ہونا روسی صدر پوتن کے لیے ایک ناقابل برداشت امر ہے۔ کیونکہ وہ اس بات کو کبھی بھی قبول نہیں کر سکتے کہ یوکرین جیسے چھوٹے سے ملک کے میدان جنگ سے روسی فوج بھاگ کھڑے ہوں۔ بی بی سی نے اس حوالے سے بتایا کہ یوکرین پر باضابطہ حملے سے لے کر اب تک فوج سے فرار ہونے اور غیر مجاز غیر حاضری کے 95000 سے زائد معاملے درج کیے گئے ہیں۔ یہ یوکرینی فوج کا تقریباً 10 فیصد ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined