نیویارک: امریکی ریاست نیویارک میں ایک شخص نے اندھادھند فائرنگ کی واردات کو انجام دیتے ہوئے سابق پولیس افسر سمیت 10 افراد کو ہلاک کر دیا۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ امریکی ریاست نیو یارک کے شہر بفیلو کی ایک سپر مارکیٹ میں پیش آیا۔
رپورٹ کے مطابق 18 برس کا سفید فام حملہ آور فوجی یونیفارم، بکتر بند شیلڈ اور ہیلمٹ پہن کر سپر مارکیٹ میں داخل ہوا اور اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔
Published: undefined
فوجی یونیفارم میں ملبوس ملزم نے فائرنگ کا پورا واقعہ براہ راست سوشل میڈیا پر بھی نشر کیا تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے لیا، جس کی شناخت 18 سالہ پیوٹن ایس گینڈرون کونکلن کے طور پر ہوئی۔ حملہ آور خود کو یہودیوں کا مخالف اور انتہا پسند سفید فام قرار دے رہا تھا۔ ملزم پیٹون گینڈرون کی بندوق پر بھی نسل پرستی کے الفاظ درج تھے۔
Published: undefined
ایف بی آئی کے مطابق واقعے کی تحقیقات نفرت انگیز جرائم کے تناظر میں کی جا رہی ہیں جبکہ سیاہ فام کمیونٹی کے افراد نے صدر جو بائیڈن نے واقعے کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے انصاف فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined