عالمی خبریں

پاکستانی پی ایم کو پیسے کی کمی، امریکہ جانے کے لیے سعودی کراؤن پرنس نے دیا اپنا طیارہ

سعودی کراؤن پرنس محمد بن سلمان نے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کو امریکہ کا سفر کرنے کے لیے اپنا نجی طیارہ دے دیا۔ عمران سعودی عرب کے دو روزہ دورہ کے بعد امریکہ کے لیے روانہ۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

سعودی کراؤن پرنس محمد بن سلمان نے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کو امریکہ کا سفر کرنے کے لیے اپنا نجی طیارہ دے دیا، جس کے بعد پاکستان کے وزیر اعظم سعودی عرب کے دو روزہ دورہ کے بعد امریکہ کے لیے روانہ ہوئے۔ ’دی نیوز انٹرنیشنل‘ کی رپورٹ کے مطابق سعودی کراؤن پرنس نے ہفتہ کے روز امریکہ کے لیے کمرشیل پرواز لینے سے عمران خان کو روک دیا اور اپنے نجی طیارہ سے پرواز بھرنے کے لیے کہا، کیونکہ وہ اپنے مہمان کو کمرشیل طیارہ میں سفر نہیں کرنے دے سکتے تھے۔

Published: undefined

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، مالی صلاح کار عبدالحفیظ شیخ، اسپیشل اسسٹنٹ آف اوورسیز پاکستانی ذوالفقار عباس بخاری بھی وزیر اعظم کے ساتھ تھے۔

Published: undefined

سعودی عرب کے دو روزہ دورہ کے دوران عمران خان نے سعودی کنگ سلمان بن عبدالعزیز، کراؤن پرنس اور دیگر لیڈروں کے ساتھ میٹنگیں کیں۔

Published: undefined

عمران خان ہفتہ کے روز نیویارک پہنچے، جہاں وہ 27 ستمبر کو اقوام متحدہ جنرل اسمبلی (یو این جی اے) کے 74ویں اجلاس کو خطاب کریں گے۔ یہ اجلاس جموں و کشمیر کے ایشو پر پاکستان کے نظریہ اور اس کے حالات پر مرکوز ہوگا۔ عمران خان پیر کو امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined