عالمی خبریں

پاکستان: سڑک حادثے میں 19 افراد ہلاک، 40 سے زائد زخمی

ڈیرہ غازی خان میں ہوئے زبردست روڈ حادثے میں زخمی افراد کو قریبی اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے جہاں دیگر 4 لوگوں نے دم توڑ دیا۔

تصویر بشکریہ ارنا
تصویر بشکریہ ارنا 

اسلام آباد: پاکستان میں ڈیرہ غازی خان میں غازی گھاٹ کے نزدیک اتوار کو دو بسوں کی آپسی تصادم میں کم از کم 20 افراد ہلاک اور 40 سے زائد زخمی ہوگئے۔

Published: undefined

بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی ارنا کے مطابق، چہلم کی مجلس کے بعد نوحہ خواں اور عزاداران حسینی کو ملتان لانے والی بس مظفر گڑھ سے کراچی جانے والی کوچ سے ٹکرائی۔

ریسکیو اور پولس اہلکار وں کے مطابق 2 تیز رفتار بسیں آپس میں ٹکرا گیئں جس کے نتیجہ میں ان میں سوار 15 لوگوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ اس زبردست حادثے میں زخمی افراد کو قریبی اسپتالوں میں داخل کرا دیا گیا ہے جہاں دیگر 4 لوگوں نے دم توڑ دیا۔

Published: undefined

ریڈیو پاکستان کے مطابق وزیر اعظم عمران خان اور صدر ڈاکٹر عارف علوی نے اس حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے زخمیوں کے رشتہ داروں کے تیئں ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کو مناسب طبی امداد فراہم کرانے کی ہدایت دی۔

پنجاب کے وزیر اعلی سردار عثمان احمد خان بجدر نے اس حادثہ میں لوگوں کی موت پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined