عالمی خبریں

شادی میں نہیں شریک ہوئے دفتر کے ساتھی، مایوس لڑکی نے چھوڑ دی نوکری

چین میں ایک لڑکی نے اپنی شادی میں دفتر کے 70 ساتھیوں کو مدعو کیا تھا لیکن صرف ایک شخص نے ہی شرکت کی۔ اس توہین اور جذباتی صدمے سے پریشان ہو کر اس نے اگلے ہی دن نوکری سے استعفیٰ دے دیا۔

شادی، علامتی تصویر آئی اے این ایس
شادی، علامتی تصویر آئی اے این ایس 

چین سے تعلق رکھنے والی ایک لڑکی کی کہانی دفتری دوستی اور حقیقی زندگی کے رشتوں میں فرق کو صاف طور پر واضح کرتی ہے۔ اسے اپنی شادی جیسے خاص موقع پر اپنے ساتھ کام کرنے والوں سے دوستی اور تعاون کی امید تھی لیکن اس کا یہ اعتماد پارہ پارہ ہوگیا۔ اس ایک واقعے نے نہ صرف اسے جذباتی طور پر مجروح کیا بلکہ اس کی نوکری چھوڑ نے کا بھی سبب بن گیا۔ اس سلسلے میں چین کی ایک لڑکی کے ساتھ پیش آئے واقعہ نے سوشل میڈیا پر لوگوں کو جذباتی کردیا ہے۔ وہ پچھلے5 سالوں سے ایک ہی کمپنی میں کام کر رہی تھی اوراسے لگتا تھا کہ دفتر میں اس کے ساتھیوں کے ساتھ اچھے اور سچے تعلقات ہیں۔

Published: undefined

شادی کی تیاریوں کے دوران وہ پہلے صرف اپنے قریبی دفتری دوستوں کو مدعو کرنا چاہتی تھی لیکن اسے ڈرتھا کہ اگر کچھ لوگوں کو مدعو کیا اورکچھ کو نہیں تو دفتر میں غلط فہمی یا تناؤ ہو سکتا ہے۔ اس لئے اس نے اپنے پورے شعبہ میں تقریباً 70 لوگوں کو دوماہ قبل ہی شادی کا دعوت نامہ بھیج دیا۔ اتنا ہی نہیں اس نے شادی سے پہلے دفتر کے کئی لوگوں کو تحائف بھی دیے لیکن شادی کے دن جو ہوا اس سے وہ بری طرح ٹوٹ گئی۔ 70 میں سے صرف ایک ہی ساتھی شادی میں پہنچا جواس کا جونیئر تھا اور شاید ذمہ داری کی وجہ سے وہ شریک ہوا۔

Published: undefined

دلہن نے اپنے دفتر کے ساتھیوں کے لیے 6 بڑی میزیں بک کروائی تھیں لیکن وہ سب خالی رہ گئیں۔ کافی کھانا خراب ہو گیا تھا اور سب سے اہم بات یہ تھی کہ اس کو اپنے گھر والوں اور سسرال والوں کے سامنے شدید شرمندگی محسوس ہوئی۔ اس کو ایسا لگا کہ جن لوگوں کے ساتھ اس نے 5 سال کام کیا انہوں نے اس کے جذبات کی ذرا بھی قدر نہیں کی۔ اب یہ واقعہ لوگوں کے درمیان سوال کھڑے کررہا ہے کہ کیا دفتر کے رشتے حقیقت میں دوستانہ ہوتے ہیں اور کیا شادی جیسے اہم مواقع پر دفتر سے اتنی امید رکھنا سہی ہے؟۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined