عالمی خبریں

شمالی کوریا 20 سے 60 ایٹمی ہتھیار بنا سکتا ہے: رپورٹ

جزیرہ نما کوریا میں حالات کشیدہ ہو گئے ہیں کیونکہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن نے پچھلے ہفتے ایک فوری جوہری جوابی حملے کے لیے ایک نیا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل سسٹم تیار کرنے کا حکم دیا تھا

 کم جونگ ان
کم جونگ ان 

سیول: جنوبی کوریا کے میڈیا نے اپنی رپورٹ میں اطلاع دی ہے کہ شمالی کوریا 20 سے 60 جوہری ہتھیار بنا سکتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جزیرہ نما کوریا میں حالات کشیدہ ہو گئے ہیں کیونکہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن نے پچھلے ہفتے ایک فوری جوہری جوابی حملے کے لیے ایک نیا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل سسٹم تیار کرنے کا حکم دیا تھا۔ انہوں نے ملک کے تصفیہ میں جوہری ہتھیاروں کی تعداد بڑھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا تھا۔

Published: undefined

خبر رساں ایجنسی نے امریکی انسٹی ٹیوٹ فار نیشنل اسٹریٹجک اسٹڈیز (آئی این ایس ایس)، اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (ایس آئی پی آرآئی) اور جاپانی ریسرچ سینٹر فار نیوکلیئر ویپنز ابالیشن (آرایس سی این اے) سمیت خصوصی مغربی یونیورسٹیوں کی جانب سے 2022 میں شائع کردہ اعدادوشمارکا تجزیہ کیا۔

Published: undefined

ایجنسی کی رپرٹ کے مطابق مغربی ممالک کے ماہرین اس بات پر متفق ہیں کہ شمالی کوریا کے پاس ستمبر تک تقریباً 20-30 جوہری ہتھیار تھے، لیکن آئی این ایس ایس نے نوٹ کیا کہ نومبر میں یہ تعداد بڑھ کر 60 ہو سکتی ہے۔ وہیں، ایس آئی پی آرآئی کا خیال ہے کہ شمالی کوریا کے پاس 45-55 جوہری ہتھیار بنانے کے لیے یورینیم-235 اور پلوٹونیم-239 نامی کافی مواد موجود ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined