عالمی خبریں

روس کے خلاف ’ناٹو‘ کا سخت قدم، 100 جنگی طیاروں کو کیا تعینات

ناٹو کا کہنا ہے کہ روس کو بین الاقوامی اصولوں کا احترام کرتے ہوئے یوکرین سے اپنی فوج کو واپس بلانا چاہیے، ساتھ ہی ناٹو نے کہا کہ روس کی نیت دنیا دیکھ رہی ہے،وہ یوکرین پر اپنی طاقت کا استعمال کر رہا ہے

ناٹو جنرل سکریٹری جینس اسٹولٹین برگ، تصویر یو این آئی
ناٹو جنرل سکریٹری جینس اسٹولٹین برگ، تصویر یو این آئی 

نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (ناٹو) نے روس کے خلاف سخت قدم اٹھاتے ہوئے اسے متنبہ کیا ہے کہ وہ فوراً اپنی فوج کو یوکرین سے باہر نکالے ورنہ سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ناٹو نے 100 جنگی طیاروں کو تعینات بھی کر دیا ہے اور کسی بھی وقت روس کے خلاف کارروائی کا اعلان کر سکتا ہے۔ ناٹو نے کہا ہے کہ روس کو بین الاقوامی اصولوں کا احترام کرنا چاہیے اور یوکرین سے اپنی فوج کو باہر نکالنے پر غور کرنا چاہیے۔ ناٹو نے یہ بھی کہا کہ روس کی نیت دنیا دیکھ رہی ہے، وہ یوکرین پر اپنی طاقت کا استعمال کر رہا ہے۔ ناٹو جنرل سکریٹری جینس اسٹولٹین برگ نے یوکرین پر روسی کارروائی کو بے وجہ اور نامناسب قرار دیتے ہوئے اس کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

Published: undefined

ناٹو کی ایک غیر معمولی میٹنگ کے بعد بروسیلز (بلجیم) واقع ناٹو ہیڈکوارٹر میں میڈیا سے اسٹولٹین برگ نے کہا کہ ہمارے پاس اپنے ہوائی علاقے کی حفاظت کرنے والے 100 سے زائد طیارے اور شمال سے بحیرۂ روم تک سمندر میں 120 سے زائد جنگی جہازوں کا بیڑا ہے۔ ہم اپنے ساتھی کو حملے سے بچانے کے لیے جو بھی ضروری ہوگا، وہ کریں گے۔ اسٹولٹین برگ مزید کہتے ہیں کہ ’’ہم روس سے اپنی فوجی کارروائی کو فوراً روکنے اور یوکرین سمیت اس کے آس پاس سے اپنی سبھی قوتوں کو واپس لینے کو کہتے ہیں۔‘‘

Published: undefined

ناٹو جنرل سکریٹری نے روس سے بین الاقوامی انسانی قوانین کا پوری طرح سے احترام کرنے اور سبھی ضرورت مند لوگوں کو محفوظ رکھنے اور ان تک ضروری امداد پہنچانے کی اجازت دینے کی اپیل کی ہے۔

Published: undefined

اس درمیان خبر سامنے آ رہی ہے کہ یوکرین کی راجدھانی کیو میں ہوسٹومیل ہوائی اڈہ پر روس نے بڑا حملہ کر دیا ہے۔ روسی فوج لگاتار یوکرین میں اندر تک داخل ہو رہی ہے۔ حالانکہ یوکرین بھی پوری طاقت کے ساتھ مقابلہ کر رہا ہے۔ یوکرین کی فوج نے دو روسی فوجیوں کو یرغمال بنائے جانے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس

  • ,
  • ’لگتا ہے وزیر اعظم ایمس کا جائزہ لینے آ رہے ہیں‘، پی ایم مودی کے دربھنگہ دورہ پر تیجسوی یادو کا طنز