عالمی خبریں

افغانستان میں مورٹار مائن دھماکہ، دو بچے جاں بحق

یوسف اسرار نے بتایا کہ یہ واقعہ ہفتہ کی شام سید آباد ضلع میں اس وقت پیش آیا جب بچوں نے ایک مورٹار مائن پایا اور وہ اس سے کھیلنے لگے۔ ڈیوائس اچانک پھٹ گئی جس سے ایک ہی خاندان کے دو بچے جاں بحق ہوگئے۔

دھماکہ، علامتی تصویر آئی اے این ایس
دھماکہ، علامتی تصویر آئی اے این ایس 

میدان شہر (افغانستان): افغانستان کے مشرقی وردک صوبے میں مورٹار مائن میں دھماکہ ہونے سے دو بچے ہلاک ہوگئے۔ صوبائی پولیس کے ترجمان یوسف اسرار نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ یہ واقعہ ہفتہ کی شام سید آباد ضلع میں اس وقت پیش آیا جب بچوں نے ایک مورٹار مائن پایا اور وہ اس سے کھیلنے لگے۔ ڈیوائس اچانک پھٹ گئی جس سے ایک ہی خاندان کے دو بچے جاں بحق ہوگئے۔

Published: undefined

یہ اپنی نوعیت کا تیسرا دھماکہ ہے جس میں افغانستان میں گزشتہ چھ دنوں میں کئی معصوم بچوں کی جانیں جا چکی ہیں۔ اسی طرح کے ایک دھماکے میں منگل کو شمالی صوبہ جوزجان میں دو بچے ہلاک اور چار دیگر زخمی ہوگئے تھے۔ جمعہ کو ایک اور معاملے میں، جنوبی صوبہ زابل میں ماضی کی جنگوں سے بچ جانے والی بارودی سرنگ پھٹنے سے ایک بچہ ہلاک اور تین دیگر زخمی ہو گئے۔

Published: undefined

جنگ زدہ افغانستان مبینہ طور پر دنیا کے سب سے زیادہ بارودی سرنگوں سے متاثرہ ممالک میں سے ایک ہے، کیونکہ چار دہائیوں کے تنازعات، جنگوں اور خانہ جنگیوں سے بچ جانے والے بغیر پھٹنے والے آلات سے ہر ماہ درجنوں افراد ہلاک اور معذور ہو جاتے ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر بچے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined