عالمی خبریں

دنیا میں منکی پاکس کا پھیلاؤ جاری، کینیڈا میں 77، فرانس میں 51 معاملے درج

امریکہ میں بہت سے ڈاکٹروں نے عوامی طور پر کہا ہے کہ یہ بیماری قابل شناخت اور قابل علاج ہے اور عوام کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔

منکی پاکس، تصویر آئی اے این ایس
منکی پاکس، تصویر آئی اے این ایس 

اوٹاوا: کینیڈا کے صوبے کیوبیک میں منکی پاکس کے 71 معاملے سامنے آنے کے بعد ملک میں متاثرہ افراد کی کل تعداد 77 ہو گئی ہے۔ ادھر، فرانس میں بھی منکی پاکس کے کیسز کی تعداد بڑھ کر 51 تک پہنچ گئی ہے۔

کینیڈا کی وزارت صحت نے جمعہ کے روز ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا ’’2 جون تک، کیوبیک میں منکی پاکس کے 71 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ ان میں سے پانچ کیس اونٹاریو میں اور ایک البرٹا میں سامنے آئے ہیں‘‘۔

Published: undefined

کینیڈا کی چیف پبلک ہیلتھ آفیسر تھریسا ٹیم نے کہا کہ رپورٹ ہونے والے زیادہ تر کیسز ہم جنس پرستوں اور بائی سیکچول مردوں کے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس انفیکشن کی زد میں آنے کا خطرہ کسی گروپ سے نہیں ہے اور مرد اور خواتین بھی اس سے یکساں طور پر متاثر ہو سکتے ہیں۔

Published: undefined

دوسری جانب کیوبیک کی وزارت صحت نے لوگوں کو 21 دنوں کے اندر علامات کی نگرانی کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ وزارت نے کہا ہے کہ اگر وہ انفیکشن کے مشتبہ کیس یا علامات والے افراد کے ساتھ قریبی رابطے میں رہے ہیں تو خصوصی احتیاط برتیں۔ وزارت نے کہا ’’ایک ہی بستر پر سونے سے گریز کریں، جنسی تعلقات سے گریز کریں، ان کے (متاثرین) ساتھ اپنا رابطہ محدود رکھیں اور ان کی موجودگی میں ماسک پہنیں‘‘۔

Published: undefined

وہیں، فرانس میں منکی پاکس کے تصدیق شدہ کیسوں کی تعداد 50 سے تجاوز کر گئی ہے۔ ان میں سے 20 سے زائد افراد وائرس کی علامات شروع ہونے سے پہلے ہی بیرون ملک کا سفر کیا ہے۔ یہ اطلاع فرانسیسی پبلک ہیلتھ ایجنسی سینٹ پبلک نے دی ہے۔ ایجنسی نے کہا ’’03 جون 2022 کو دوپہر 2 بجے (مقامی وقت) تک، فرانس میں منکی پاکس کے 51 تصدیق شدہ کیسز سامنے آئے ہیں‘‘ ایجنسی نے کہا۔ ایجنسی نے کہا کہ زیر تفتیش تمام معاملات 22 سے 63 سال کی عمر کے مردوں کے ہیں۔ منکی پاکس سے کسی موت کی اطلاع نہیں ہے۔

Published: undefined

منکی پاکس ایک زونوٹک بیماری ہے جو جانوروں سے انسانوں میں پھیلتی ہے۔ یہ وائرس اسی خاندان سے تعلق رکھتا ہے جس کی وجہ سے چیچک کی بیماری 1980 کی دہائی میں ختم ہو گئی تھی۔ امریکہ میں بہت سے ڈاکٹروں نے عوامی طور پر کہا ہے کہ یہ بیماری قابل شناخت اور قابل علاج ہے اور عوام کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق، دنیا بھر میں منکی پاکس کے 640 سے زائد کیسز درج کیے گئے ہیں، ان میں سے برطانیہ میں سب سے زیادہ 190، اسپین میں 142، پرتگال میں 119 اور جرمنی میں 44 کیسز ہیں۔

(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined