ممتا بنرجی / سوشل میڈیا
لندن: مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کو لندن میں آکسفورڈ یونیورسٹی کے کیلوگ کالج میں تقریر کے دوران کچھ طلباء کے احتجاج کا سامنا کرنا پڑا۔
بنرجی یونیورسٹی کی دعوت پر جمعرات کو وہاں 'ویسٹ بنگال میں ویمن امپاورمنٹ اور کامیابی' کے موضوع پر ایک پروگرام سے خطاب کر رہی تھیں۔ اس کے بعد کچھ طلباء کے شور مچانے پر انہیں اپنی تقریر درمیان میں ہی روکنی پڑی۔ یہ طلباء اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے اور ریاست میں انتخابات کے بعد ہونے والے تشدد اور آر جی کر کالج کے معاملے پر اپنا احتجاج ظاہر کر رہے تھے۔
Published: undefined
تاہم وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے صورتحال کو نہایت خوش اسلوبی سے سنبھالا۔ انہوں نے احتجاج کرنے والے طلباء کو جواب دیا اور اپنا نقطہ نظر بھی پیش کیا۔ وزیر اعلیٰ نے مظاہرین سے کہا کہ اپنی پارٹی سے کہیں کہ وہ و ہماری ریاست (مغربی بنگال) میں اپنی طاقت بڑھائیں تاکہ ہم سے مقابلہ کر سکیں۔
Published: undefined
اس اچانک احتجاج سے وہاں موجود لوگ حیران رہ گئے اور حاضرین نے احتجاج کرنے والے طلباء کو ہال سے نکل جانے کو کہا۔ تاہم اس دوران وزیر اعلیٰ نے آر جی کر کالج واقعہ، انتخابات کے بعد کے تشدد اور بنگال میں ہندوؤں کی حالت کے بارے میں طلباء کی طرف سے اٹھائے گئے سوالات کا جواب دیا۔ اس کے بعد بنرجی نے بغیر کسی رکاوٹ کے اپنی تقریر مکمل کی۔
Published: undefined
اس موقع پر ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا کے سابق صدر سورو گنگولی بھی موجود تھے۔ قابل ذکر ہے کہ بنرجی نے لندن میں صنعت اور کاروبار سے متعلق کئی میٹنگوں میں شرکت کی۔ وزیر اعلیٰ کو کیلوگ کالج میں خواتین، بچوں اور معاشرے کے کمزور طبقات کی سماجی ترقی پر بولنے کے لیے مدعو کیا گیا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined