عالمی خبریں

عالمی ہوائی آمد و رفت میں 94.3 فیصد کی ریکارڈ کمی

یہ بحران کی انتہا بھی ہوسکتی ہے اور پروازوں کی تعداد اب بڑھ رہی ہے۔ کئی ممالک اب پابندیوں میں نرمی کررہے ہیں۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا 

کووڈ، 19 وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے مختلف ممالک کی طرف سے عائد پابندیوں کے سبب اپریل میں ہوائی آمد و رفت میں 94.3 فیصد کی تاریخی کمی ریکارڈ کی گئی۔

Published: 04 Jun 2020, 7:00 AM IST

انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن (آئی اے ٹی اے) کی آج جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس سال اپریل میں بین الاقوامی مسافر جہازوں کی آمد و رفت میں اپریل 2019 کے مقابلے 98.4 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ گھریلو مسافر ٹرانسپورٹ میں 86.9 فیصڈ کی گراوٹ رہی۔ بین الاقوامی اور گھریلوپروازوں کو ملاکر عالمی ہوائی نقل و حمل ایک برس پہلے کے مقابلے میں 94.3 فیصد کم ہوگئی ہے۔

Published: 04 Jun 2020, 7:00 AM IST

مئی میں صورتحال بہت اچھی نہیں تھی۔ آئی اے ٹی اے کا کہنا ہے کہ 21 اپریل کو ہوائی نقل و حمل کی نچلی سطح درج کی گئی تھی جس میں 27 مئی تک محض 30 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ اس اضافے میں گھریلو پروازوں کا تعاون زیادہ ہے۔ ایسوسی ایشن نے 1990 سے اعدادا و شمار رکھنے شروع کئے ہیں اور تب سے اب تک اتنی بڑی گراوٹ کبھی نہیں دیکھی گئی۔

Published: 04 Jun 2020, 7:00 AM IST

آئی اے ٹی اے کے ڈائریکٹر جنرل اور چیف ایکزیکٹو افسر الیکزینڈر ڈی جونائی نے رپورٹ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’ہوابازی کے شعبے کے لئے اپریل کا مہینہ مشکل بھرا رہا۔ ہوائی سفر تقریباً رک سے گئے۔ لیکن یہ بحران کی انتہا بھی ہوسکتی ہے۔ پروازوں کی تعداد اب بڑھ رہی ہے۔ کئی ممالک پابندیوں میں نرمی کررہے ہیں۔ چین، جرمنی اور امریکہ جیسے اہم بازاروں میں کاروباری بھروسہ بڑھ رہا ہے۔

Published: 04 Jun 2020, 7:00 AM IST

آئی اے ٹی اے ہندوستان کے مسافروں کی آمدورفت کے اعداد و شمار الگ سے جاری کرتا ہے لیکن اپریل میں ملک میں مسافر پروازوں پر مکمل پابندی کے سبب اس نے اس بار ہندوستان کے اعداد و شمار نہیں دئے ہیں۔ اپریل 2020 میں ایک بھی مسافر پرواز نہیں چلائی گئی تھی۔

Published: 04 Jun 2020, 7:00 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 04 Jun 2020, 7:00 AM IST

,
  • تصویر: پریس ریلیز

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/15c9d869-8196-44e5-9265-8830c9c81b22/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_58_55_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    دہلی سے 28ویں حج پرواز مدینہ کے لیے روانہ، حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے کیا الوداع

  • ,
  • تصویر: بشکریہ محمد تسلیم

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/4e8ffc89-a288-48c3-bfc5-40076018ce2c/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_11_35_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    ’آپ کے غنڈوں اور حملوں سے ہم نہیں ڈرنے والے‘، کنہیا کمار نے پریس کانفرنس کر اپنے اوپر حملہ کی بتائی وجہ