
وینزویلا کے گرفتار صدر مادورو، تصویر ’ایکس‘ @Its_ereko
وینزویلا پرامریکی حملے کے بعد ملک میں اُٹھے سیاسی طوفان کے دوران ملک کی سپریم کوٹ کے آئینی چیمبر نے نائب صدر ڈیلسی روڈریگز کو عبوری صدر کی ذمہ داری سنبھالنے کا حکم دیا ہے۔ یہ فیصلہ صدر نکولس مادورو کی عدم موجودگی کے مد نظر لیا گیا ہے جنہیں ہفتے کے روزعلی الصبح امریکی فورسیز کے ذریعہ کئے گئے آپریشن میں گرفتار کرکے نیویارک لے جایا گیا ہے۔
Published: undefined
عدالت کے حکم میں کہا گیا ہے کہ ڈیلسی روڈریگز بولیویرین جمہوریہ وینزویلا کے صدر کا عہدہ سنبھالیں گی تاکہ انتظامی تسلسل اور قوم کے جامع دفاع کو یقینی بنایا جا سکے۔ عدالت اس معاملے پر مزید فوڑ وخوض کرے گی تاکہ ریاست کا استحکام، حکومت چلانے اور صدر کی جبراً عدم موجودگی کی صورت میں قومی خود مختاری کی حفاظت یقینی کرنے کے لیے نافذ قانونی ڈھانچے کا تعین کیا جاسکے۔
Published: undefined
سپریم کورٹ نے نائب صدر کے فرائض انجام دینے والی ڈیلسی روڈریگز کو عبوری صدر مقرر کرنے کا حکم دے کر ملک کے عوام کو مطمئن کرنے کی کوشش کی ہے۔ وینزویلا کی نائب صدر ڈیلسی روڈریگز ملک میں حالات معمول پر آنے تک عہدۂ صدارت سنبھالیں گی۔ مادورو نے وینزویلا حکومت کی حمایت کرنے پر ڈیلسی روڈریگز کو ’شیرنی‘ قرار دیا تھا۔
Published: undefined
وینزویلا کے صدر عہدے کے لیے ڈیلسی روڈریگز امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی بھی پہلی پسند ہیں۔ امریکی صدر ٹرمپ نے نکولس مادورو کی گرفتاری کے بعد فلوریڈا میں اپنے گھر مار-اے-لاگو میں پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ نائب صدر ڈیلسی روڈریگوز وینزویلا کی صدر کا عہدہ سنبھالیں گی۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ مستقبل قریب کے لیے وینزویلا کا انتظام کرے گا اور ڈیلسی روڈریگز نے اس ملک کو دوبارہ عظیم بنانے کے لیے جو بھی ضروری ہے، کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔
Published: undefined
ڈیلسی 2018 سے وینزویلا کے نائب صدر کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہے۔ وینزویلا کی معیشت، بشمول اس کی انٹیلی جنس سروس، ڈیلسی کی نگرانی میں کام کرتی ہے۔ اس دوران امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے ساتھ فون پر طویل بات چیت کے بعد ڈیلسی نے عہدۂ صدارت سنبھالنے پر رضامندی ظاہر کی۔ تاہم ڈیلسی کا کہنا ہے کہ ان کی حلف برداری کے بعد بھی نکولس مادورو ہی وینزویلا کے حقیقی صدر رہیں گے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined