عالمی خبریں

لاس اینجلس میں شدید آگ: تباہی کے دوران لوٹ مار، 20 گرفتار

آگ کے ساتھ ساتھ علاقے میں لوٹ مار کے واقعات بھی پیش آ رہے ہیں، جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کئی افراد کو گرفتار کیا ہے

<div class="paragraphs"><p>لاس اینجلس کی جنگلاتی آت / Getty Images</p></div>

لاس اینجلس کی جنگلاتی آت / Getty Images

 
Brian van der Brug

لاس اینجلس: امریکی شہر لاس اینجلس کے جنگلات میں بھڑکنے والی آگ شدت اختیار کر چکی ہے، جس سے بڑے پیمانے پر تباہی پھیل رہی ہے۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ تیز ہوائیں آگ کو مزید بڑھا سکتی ہیں، جس سے حالات اور بگڑ سکتے ہیں۔ آگ کے ساتھ ساتھ علاقے میں لوٹ مار کے واقعات بھی پیش آ رہے ہیں، جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کئی افراد کو گرفتار کیا ہے۔

Published: undefined

لاس اینجلس کاؤنٹی کے شیرف رابرٹ لونا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ منگل کو پہلی آگ لگنے کے بعد سے متاثرہ علاقوں میں لوٹ مار کے الزام میں تقریباً 20 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ انہوں نے عوام کو تنبیہ کی کہ وہ انخلاء کے احکامات کی پابندی کریں۔ لونا کا کہنا تھا، ’’جب انخلاء کا حکم نافذ ہو اور کوئی اس علاقے میں موجود ہو تو وہ قانون کی خلاف ورزی کر رہا ہوتا ہے، اور اگر وہ کوئی مجرمانہ عمل کرے تو یہ معاملہ اور سنگین بن جاتا ہے۔‘‘

Published: undefined

شیرف نے مزید کہا کہ غیر مقامی افراد کو بھی متاثرہ علاقوں میں داخل ہونے پر گرفتار کیا جا سکتا ہے۔ امن و امان کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر سانتا مونیکا شہر میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔

آگ کے نتیجے میں کم از کم 10 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، جب کہ لاکھوں افراد کو اپنے گھر چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔ ان میں امریکی فلمی صنعت کی کئی مشہور شخصیات بھی شامل ہیں کیونکہ آگ ہالی ووڈ ہلز تک پہنچ چکی ہے۔

Published: undefined

حالیہ اطلاعات کے مطابق، لاس اینجلس کے تقریباً ایک لاکھ گھروں اور دفاتر کو بجلی کی فراہمی معطل ہو چکی ہے۔ فائر فائٹرز کا کہنا ہے کہ خشک اور گرم موسم کی موجودہ صورتحال آئندہ ہفتے تک جاری رہنے کی توقع ہے، جس سے آگ پر قابو پانے میں مزید مشکلات پیش آئیں گی۔ اگر ہوائیں تیز ہوئیں تو آگ بجھانے کے لیے فضائی کارروائی بھی متاثر ہو سکتی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined