کاش پٹیل (فائل) / Getty Images
ایف بی آئی چیف کاش پٹیل کو اے ٹی ایف بیورو (الکحل، تمباکو، اسلحہ، دھماکہ خیز) کے قائم مقام ڈائرکٹر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ اس خبر کے آنے سے پہلے کاش پٹیل محکمہ انصاف کے دو اعلیٰ عہدوں پر مامور تھے۔ انہوں نے ایف بی آئی کے ڈائرکٹر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد 24 فروری کو اے ٹی ایف کی قیادت کا حلف لیا تھا۔ تبھی سے وہ اس محکمہ کا کام کاج سنبھال رہے تھے۔ رپورٹ کے مطابق پٹیل کی جگہ پر اس عہدے پر امریکی فوج کے سکریٹری ڈرسکال کو مقرر کیا گیا ہے۔
Published: undefined
کاش پٹیل کو عہدے سے آزاد کرنے کی خبر کو ابھی تک محکمہ انصاف کے ذریعہ عوامی طور سے اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ بدھ کی دوپہر کو بھی پٹیل ایجنسی کی ویب سائٹ پر قائم مقام ڈائرکٹر کے طور پر بنے ہوئے تھے۔ اس کے علاوہ 7 اپریل کو جاری کی گئی ایک پریس ریلیز میں بھی انہیں قائم مقام ڈائرکٹر کے طور پر مخاطب کیا گیا تھا۔
Published: undefined
ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اس معاملے کے ایک اہم جانکار شخص نے بتایا کہ ایجنسی کے لوگوں کو بدھ کو اس تبدیلی کی اطلاع دی گئی۔ ایک دفاعی افسر کے مطابق ڈرسکال فوج کے سکریٹری کے عہدے پر بنے رہتے ہوئے اے ٹی ایف کے چارج کو اضافی طور سے سنبھالیں گے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ امریکہ میں تاریخی طور پر فوجی اور گھریلو قانونی ایجنسیوں کے درمیان میں قیادت کی سطح پر دوری رکھنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ امریکی فوجیوں کو بھی امریکی زمین پر ہونے والے قانونی نفاذ میں حصہ لینے کی اجازت نہیں ہے۔ حالانکہ وہ جنوبی سرحد کو محفوظ کرنے میں مدد کرنے کے لیے کسٹم اور سرحدی سیکوریٹی فورس کو تعاون اور خفیہ جانکاری دیتے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز