عالمی خبریں

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو عام انتخابات ملتوی کرنے پر رضامند

اس بار عام انتخابات ہوتے تو یہ دو سال کے اندر اسرائیل میں چوتھا عام انتخاب ہوتا۔ اسرائیلی قانون کے مطابق اگر حکومت سازی کے 90 دن کے اندر قومی بجٹ کو منظوری نہ ملے تو پارلیمنٹ خود بخود تحلیل ہوجاتی ہے۔

اسرائيلی وزير اعظم بینجمن نیتن یاہو
اسرائيلی وزير اعظم بینجمن نیتن یاہو 

تل ابیب: اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو نے ملک میں معاشی بحران کے پیش نظر عام انتخابات ملتوی کرنے کی تجویز پر اتفاق کیا ہے۔ گزشتہ روز اتوار کو ورچوئل پریس کانفرنس میں اس کا اعلان کرتے ہوئے نیتن یاہو نے کہا کہ ’’یہ وقت ملک کے اتحاد کو برقرار رکھنے کا ہے نہ کہ انتخابات کرانے کا‘‘۔

Published: 24 Aug 2020, 11:58 AM IST

نیتن یاہو نے کہا کہ وہ قومی بجٹ کی منظوری کے لئے آخری تاریخ کو 100 دن تک بڑھانے کی ایک تجویز پیش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ وقت اسرائیلی معیشت کے لئے موزوں ہے۔ اگر اس بار عام انتخابات ہوتے تو یہ دو سال کے اندر اسرائیل میں چوتھا عام انتخاب ہوتا۔ اسرائیلی قانون کے مطابق اگر حکومت سازی کے 90 دن کے اندر قومی بجٹ کی منظوری نہ دی گئی تو پارلیمنٹ خود بخود تحلیل ہوجاتی ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ نیتن یاہو کے خلاف رشوت لینے، دھوکہ دہی اور دھوکہ دہی کے الزام میں فوجداری کے تین مقدمات زیر سماعت ہیں۔ حالانکہ انہوں نے اپنے اوپر لگائے گئے تمام الزامات کی تردید کی ہے۔

Published: 24 Aug 2020, 11:58 AM IST

اسرائیل دنیا کے ان چند ممالک میں سے ایک ہے جس نے عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ-19) کو کافی حد تک قابو کرلیا تھا، لیکن گزشتہ دنوں سے اسرائیل میں کورونا وائرس کے نئے کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ دنیا کے دوسرے ممالک کی طرح کورونا کی وجہ سے اسرائیل کی معیشت بھی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ ہفتہ کی رات سینکڑوں افراد نے یروشلم میں وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو کی سرکاری رہائش گاہ کی طرف مارچ کیا اور ان سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا۔ لوگوں کا خیال ہے کہ نیتن یاہو کورونا وائرس (کووڈ ۔19) وبا کی وجہ سے ملک میں پیدا ہونے والے معاشی بحران سے نمٹنے میں ناکام رہے ہیں۔

Published: 24 Aug 2020, 11:58 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 24 Aug 2020, 11:58 AM IST