عالمی خبریں

ایران نے جوہری سائنسدانوں کو خفیہ مقام پر کیا منتقل، 15 سائنسدانوں کو شدت سے تلاش کر رہا موساد!

’دی ٹیلی گراف‘ کو اسرائیل کی طرف سے تیار تقریباً 100 سائنسدانوں کی فہرست میں سے 15 سے زیادہ بچے ہوئے سائنسدانوں کو نام دکھائے گئے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>ایران-اسرائیل تنازعہ، تصویر سوشل میڈیا</p></div>

ایران-اسرائیل تنازعہ، تصویر سوشل میڈیا

 

ایران اور اسرائیل نے ایک دوسرے پر حملے ضرور روک دیے ہیں، لیکن یہ حملے کب تک رکے رہیں گے کوئی نہیں بتا سکتا۔ حملوں کا خوف اس لیے مستقل بنا ہوا ہے کیونکہ اسرائیلی ایجنسی موساد ایران میں اب بھی پوری طرح فعال ہے۔ مشہور انگریزی روزنامہ ’دی ٹیلی گراف‘ نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل کی طرف سے 30 سے زائد سائسندانوں (محققین) کے قتل کے بعد ایران نے اپنے بچے ہوئے جوہری سائنسدانوں کو ایک خفیہ مقام پر بھیج دیا ہے جو کہ ایک بہترین سیکورٹی ڈھانچہ ہو سکتا ہے۔

Published: undefined

ایک سینئر ایرانی افسر نے بتایا کہ بیشتر سائنسداں اب اپنے گھروں میں نہیں رہ رہے، اور نہ ہی یونیورسٹی میں پڑھا رہے ہیں۔ انھیں تہران یا شمالی ساحلی شہروں میں محفوظ مقامات پر لے جایا گیا ہے، جہاں وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ بنگلوں میں رہتے ہیں۔ یعنی اب ایران نے اپنے سائنسدانوں کو خفیہ مقامات پر بھیج دیا ہے، تاکہ موساد کے ایجنٹوں سے انھیں بچایا جا سکے۔

Published: undefined

’دی ٹیلی گراف‘ کو اسرائیل کی طرف سے تیار تقریباً 100 سائنسدانوں کی فہرست میں سے 15 سے زیادہ بچے ہوئے سائنسدانوں کے نام دکھائے گئے ہیں۔ اسرائیلیوں کا کہنا ہے کہ اب انھیں (سائسندانوں کو) یہ طے کرنا ہوگا کہ وہ اپنے کام جاری رکھیں اور آگے کے حملوں کا جوکھم اٹھائیں، یا کوئی نیا کیریئر تلاش کریں۔ ایرانی افسر کا کہنا ہے کہ ’’ان میں سے بیشتر اب اپنے گھروں میں نہیں رہتے۔ انھیں یا تو تہران یا شمال میں محفوظ گھروں میں لے جایا گیا ہے۔‘‘ وہ مزید کہتے ہیں کہ ’’جو لوگ یونیورسٹیوں میں پڑھا رہے تھے، ان کی جگہ ایسے لوگوں کو رکھا جا رہا ہے جن کا جوہری پروگرام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔‘‘

Published: undefined

جو حالات اس وقت نظر آ رہے ہیں، وہ بتاتے ہیں کہ جون میں ہوئی جنگ بندی کبھی بھی ختم ہو سکتی ہے۔ کئی ایرانی لیڈران نے کہا ہے کہ انھیں اسرائیل کی جنگ بندی پر بھروسہ نہیں ہے اور وہ جنگ کے لیے تیار ہیں۔ دوسری طرف اسرائیل اور امریکہ مستقل دھمکی دے رہے ہیں کہ اگر ایران نے اپنا جوہری پروگرام نہیں روکا تو پھر سے حملے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined