عالمی خبریں

ایران کو شکست دینے میں دشمن 41 برسوں سے ناکام رہا

فتح پوری مسجد کے خطیب مفتی مکرم احمد نے اپنی تقریر میں قاسم سلیمانی کو بھرپور خراج پیش کیا اور کہا کہ قاسم سلیمانی اور ابومہدی المھندس کوامریکی فوج کی جانب سے ہلاک کیے جانے کے بعد پوری دنیا خاموش رہی۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

امریکہ کے حملہ میں جاں بحق اسلامی انقلابی گارڈز کی قدس فورس کے کمانڈر قاسم سلیمانی اورعراق کی مشہور الحشد الشعبی فورس کے ابومہدی المھندس کی مجلس چہلم کی تقریب قومی دارالحکومت نئی دہلی کے ایران کلچر ہاؤس میں منعقد ہوئی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اور انسانیت کو بچانے وعالمی دہشت گردی کے خلاف ان کی عظیم قربانی کو خراج پیش کیا۔

Published: undefined

نئی دہلی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے رہبر اعلی کے دفتر کے نمائندوں نے اس مجلس کا اہتمام کیا تھا، جس میں قم کے مدرسہ کے سربراہ آیت اللہ علی رضا اشرفی مہمان خصوصی تھے۔ شیخ آیت اللہ الشعری نے قرأت کلام پاک پیش کیا، جبکہ مشہور شاعر رضا سرسوی نے قاسم سلیمانی اورابومہدی المھندس کو خراج پیش کرنے کے لئے اپنی نظم پیش کی۔

Published: undefined

شرکا کا استقبال کرتے ہوئے رہبر اعلی اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندہ مہدی مہدوی پور نے کہا کہ ہندوستان کے لوگوں نے قاسم سلیمانی کی شہادت کے بعد ایران کے عوام سے یگانگت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ دشمن 41 برسوں سے ایران کو شکست دینے میں ناکام رہا اور اب وہ باربار دھمکا رہا ہے تاکہ صداقت کے دفاع کو کمزور کیا جاسکے۔

Published: undefined

سرکردہ سنی عالم و فتح پوری مسجد کے خطیب مفتی مکرم احمد نے اپنی تقریر میں قاسم سلیمانی کو بھرپور خراج پیش کیا اور کہا کہ قاسم سلیمانی اور ابومہدی المھندس کوامریکی فوج کی جانب سے بغداد میں ہلاک کیے جانے کے بعد پوری دنیا تماشائی بنی رہی۔

Published: undefined

کویت کی سرکردہ شخصیت حاج المصطفی نے اپنی تقریر کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ امام حسینؑ کے حقیقی چاہنے والے ہیں تو انسانیت آپ سے بھی محبت کرے گی۔ مہمان خصوصی آیت اللہ رضا العارفی نے کہا کہ سلیمانی کی شہادت نے دہشت گردی کے خلاف لڑنے کے عظیم اخلاقی اور انسانی اقدار کا اظہار کیا ہے۔ وہ مغرور طاقت کی کٹھ پتلی کے خلاف لڑنے والے ایک عظیم فوجی حکمت عملی کے ماہر اور بہادر کمانڈر تھے۔

Published: undefined

انہوں نے مزید کہا کہ اگر بین الاقوامی قوانین ممالک کے حقوق کا تحفظ کرنے سے قاصر ہیں تو یقینی طور پر مزاحمتی فورسس جیسے حزب اللہ اور حماس اپنے جائز حقوق کے تحفظ کے لئے اٹھ کھڑی ہوں گی۔ ایرانی سفیر برائے ہند ڈاکٹر علی چیگنی نے کہا کہ کمانڈر سلیمان نے کبھی بھی کسی بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ بین الاقوامی قوانین کے سہارے عراق اور شام میں دہشت گردی کے جواب میں کی جانے والی مساعی کی نگرانی کر رہے تھے۔ اس کے برعکس ہمارے کمانڈر کو ہلاک کرتے ہوئے امریکہ نے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کی ہے۔

Published: undefined

مقررین کے علاوہ مولانا قمر حسین اور مولانا ممتاز علی نے بھی خطاب کیا۔ اختتامی سیشن کے موقع پر میگزین ”دی لیڈر“ کا فروری کا شمارہ جاری کیا گیا۔ یہ شمارہ قاسم سلیمانی اور دیگر شہدا کے نام معنون کیا گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined