عالمی خبریں

امریکہ کی 5 ریاستوں میں طوفان سے بھاری تباہی، 80 سے زیادہ افراد ہلاک

امریکہ کی پانچ ریاستوں میں رات بھر تباہی مچانے والے زبردست طوفان کی زد میں آنے سے کم از کم 80 افراد کی جانچ لی گئی ہے۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے اسے تاریخ کے سب سے تباہ کن طوفانوں میں سے ایک قرار دیا

امریکہ میں طوفان سے تباہی / Getty Images
امریکہ میں طوفان سے تباہی / Getty Images 

واشنگٹن: امریکہ کی پانچ ریاستوں میں رات بھر تباہی مچانے والے زبردست طوفان کی زد میں آنے سے کم از کم 80 افراد کی جانچ لی گئی ہے۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے اسے تاریخ کے سب سے تباہ کن طوفانوں میں سے ایک قرار دیا۔ بائیڈن نے ٹی وی پر ایک تبصرہ میں کہا کہ یہ ایک سانحہ ہے اور ہم ابھی نہیں جانتے کہ کتنے لوگوں کی جان چلی گئی ہے۔ تلاش اور بچاؤ کے افسران شہریوں اور ان کے گھروں اور تجارتی مقامات کے ملبے میں زندہ بچ گئے دیگر لوگوں کو تلاش کرنے میں مدد کر رہے ہیں۔

Published: undefined

رپورٹ کے مطابق صرف ریاست کینٹکی میں ہی 70 سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ہلاک شدگان کی ایک بڑی تعداد ان لوگوں کی ہے جو موم بتی کے کارخانہ میں کام کرتے تھے۔ اس کے علاوہ 6 لوگ الی نوائے میں واقع ایمیزون کے گودام میں لقمہ اجل بن گئے، جہاں وہ رات کی شفٹ میں کرسمس کے پیش نظر آرڈر تیار کر رہے تھے۔

Published: undefined

کینٹکی کے گورنر اینڈی بیشیر نے کہا ’’یہ کینٹکی کی تاریخ کا خراب ترین، سب سے خطرناک اور مہلک طوفان ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ انہیں خدشہ ہے کہ ہم 100 سے زیادہ لوگوں کو کھو دیں گے۔ گورنر نے کہا ’’میں نے اپنی زندگی میں ایسی تباہی کبھی نہیں دیکھی۔ جس طرح کے مناظر سامنے آ رہے ہیں ان الفاظ میں بیان کرنا بھی میرے لئے بہت مشکل ہے۔‘‘

Published: undefined

گورنر نے کہا کہ میفیلڈ شہر میں ایک مومبتی کے کارخانے میں چھت گرنے سے بڑے پیمانے پر انسانی جانوں کا ضیائع ہوا ہے۔ گورنر نے آدھی رات سے قبل ایمرجنسی کا اعلان کر دیا تھا۔ میفیلڈ کے میئر نے کہا کہ ویسٹ کینٹکی شہر نے بھاری تباہی کا سامنا کیا ہے۔ 10 ہزار لوگوں کے اس شہر میں سب سے زیادہ تباہی ہوئی ہے۔ تاریخی رہائش گاہیں اور دیگر عمارتیں ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئیں۔ درختوں کی شاخیں ٹوٹ گئیں اور کاریں کھوتیں میں پلٹی ہوئی نظر آئیں۔

بیشیر نے کہا کہ طوفان کے وقت موم بتی کی فیکٹری میں تقریباً 110 لوگ کام کر رہے تھے اور اچانک اس کی چھت گر گئی۔ انہوں نے کہا کہ چالیس لوگوں کو بچا لیا گیا ہے، مزید کوئی شخص زندہ نکل آئے تو یہ ایک کرشمہ ہوگا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • تصویر: پریس ریلیز

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/15c9d869-8196-44e5-9265-8830c9c81b22/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_58_55_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    دہلی سے 28ویں حج پرواز مدینہ کے لیے روانہ، حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے کیا الوداع

  • ,
  • تصویر: بشکریہ محمد تسلیم

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/4e8ffc89-a288-48c3-bfc5-40076018ce2c/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_11_35_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    ’آپ کے غنڈوں اور حملوں سے ہم نہیں ڈرنے والے‘، کنہیا کمار نے پریس کانفرنس کر اپنے اوپر حملہ کی بتائی وجہ