عالمی خبریں

دنیا کے سمندروں سے کچرا کم کرنے پر جی-20 ممالک رضامند

جی -20 کے ایک اجلاس میں ارکان ممالک اس بات پر راضی ہوگئے ہیں کہ سمندروں سے پلاسٹک کا کچرا کم کرنے کے لیے اقدامات ناگزیر ہیں جس کے لئے باقاعدہ اقدامات کیے جائیں اور اس ضمن میں ایک معاہدہ سائن کیا جائے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ٹوکیو: دنیا کی بیس بڑی معیشتوں کے ممالک کا گروپ -جی 20‘ اس بات پر رضامند ہوگئے ہیں کہ سمندروں سے پلاسٹک کا کچرا کم کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں جو کہ سمندروں کو آلودہ کرنے کا سبب بن رہا ہے۔

Published: undefined

خبررساں ایجنسی اے ایف پیکے مطابق جاپان میں اتوار کو ہونے والے جی -20 کے ایک اجلاس میں ارکان ممالک اس بات پر راضی ہوگئے ہیں کہ سمندروں سے پلاسٹک کا کچرا کم کرنے کے لیے اقدامات ناگزیر ہیں جس کے لئے باقاعدہ اقدامات کیے جائیں اور اس ضمن میں ایک معاہدہ سائن کیا جائے۔ معاہدے کے تحت جی -20 ممالک اس ضمن میں پابند ہوجائیں گے تاہم اس بات کی تفصیلات سامنے نہیں آئیں ہیں کہ سمندروں سے کچرا اٹھانے کے لیے کیا طریق کار اختیار کیا جائے گا۔

Published: undefined

مقامی میڈیا کے مطابق یہ اقدامات رضاکارانہ طور پر اٹھائے جائیں گے اور سالانہ بنیادوں پر ان اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔ ایک جاپانی اخبار کے مطابق جاپانی حکومت پرامید ہے کہ اس ضمن میں نومبر میں پہلا اجلاس منعقد ہوگا جس میں آئندہ کے لائحہ عمل اور موثر اقدامات پر بات کی جائے گی۔ معاہدہ کے تحت نہ صرف امیر اور بڑے ممالک کو اس دائرے میں لایا جائے گا بلکہ ترقی پذیرممالک کو بھی اس کا پابند بنایا جائے گا کہ وہ سمندروں میں پلاسٹک نہ پھینکیں خواہ وہ ماہی گیری کے جال ہوں یا پھر پلاسٹک کی بوتلیں ہوں۔

Published: undefined

ٹھوس سائنسی شواہد سے یہ بات سامنے آگئی ہے کہ سمندروں میں گرایا جانے والا پلاسٹک وہیل سے لے کر کچھوؤں تک کی غذا میں شامل ہوکر ان کی تیز رفتار ہلاکت کی وجہ بن رہے۔ دوسری جانب یہ پلاسٹک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوکر بہت تیزی سے خرد ذرات یا مائیکرو پلاسٹک میں ڈھل رہا ہے۔ اب یہ سمندری جانوروں اور سی فوڈ کے ذریعے دوبارہ ہمارے کھانے کی میز تک پہنچ رہا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined