عالمی خبریں

سابق افغان وزیر سید احمد سادات جرمنی میں ’پیزا ڈیلیوری بوائے‘ بن گئے

احمد سادات نے اعتراف کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر ان ہی کی ہیں اور وہ پیسوں کی کمی کے باعث جرمنی کی ایک نجی کمپنی میں فوڈ ڈلیوری بوائے کی حیثیت سے نوکری کر رہے ہیں۔

احمد سادات، سابق افغان وزیر، تصویر آئی اے این ایس
احمد سادات، سابق افغان وزیر، تصویر آئی اے این ایس 

برلن: افغانستان کے سابق وزیر برائے مواصلات و ٹیکنالوجی سید احمد سادات جرمنی میں پیزا ڈلیوری بوائے کی حیثیت سے فرائض سرانجام دینے لگے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق آج کل سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر سید احمد سادات کی کچھ تصاویر وائرل ہو رہی ہیں جن میں انہیں سائیکل پر بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے۔ سابق افغان وزیر کی یہ تصاویر جرمن صحافی جوزا مانیا کی جانب سے ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ہیں۔

Published: 26 Aug 2021, 7:22 PM IST

جرمن صحافی نے بتایا کہ کچھ دن قبل میری ملاقات ایک ایسے شخص سے ہوئی جس نے دعویٰ کیا کہ وہ افغان وزیر مواصلات رہ چکا ہے، میں نے پوچھا کہ وہ لیپ زگ شہر میں کیا کر رہا ہے تو اس نے بتایا کہ میں یہاں فوڈ ڈلیوری بوائے ہوں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق احمد سادات نے 2018 میں اشرف غنی کی کابینہ میں شمولیت اختیار کی تھی لیکن انہوں نے افغان صدر کے ساتھ اختلافات کی وجہ سے 2020 میں اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا اور وہ جرمنی منتقل ہو گئے تھے۔ احمد سادات نے آکسفورڈ یونیورسٹی سے کمیونیکیشنز اور الیکڑانک انجینئرنگ میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔

Published: 26 Aug 2021, 7:22 PM IST

اسکائی نیوز کے مطابق احمد سادات نے بھی اعتراف کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر ان ہی کی ہیں اور وہ پیسوں کی کمی کے باعث جرمنی کی ایک نجی کمپنی میں فوڈ ڈلیوری بوائے کی حیثیت سے نوکری کر رہے ہیں۔

Published: 26 Aug 2021, 7:22 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 26 Aug 2021, 7:22 PM IST

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات

  • ,
  • لوک سبھا انتخاب 2024: ’زمین پر حالات بدل رہے ہیں...‘، جگنیش میوانی سے امئے تروڈکر کا انٹرویو