عالمی خبریں

جاپان میں سیلاب اور تودے گرنے سے 7 افراد ہلاک

دریائے کوما میں شدید سیلاب کے درمیان، ہفتہ کے روز جاپان کے صوبے کماموٹو کے شہر کوما میں ایک نرسنگ ہوم میں امدادی کارکنوں کو 14 افراد ایسے ملے جن میں زندگی کے آثار نہیں تھے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا haider bhai

ٹوکیو: جاپان میں شدید بارش کی وجہ سے آئے سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے سات افراد ہلاک ہوگئے۔ اتوار کے روز این ایچ کے براڈ کاسٹر نے اطلاع دی ہے کہ آج صبح تک، جاپانی صحت کے عہدیداروں نے سات افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ اس کے علاوہ، 14 مزید اموات کی سرکاری طور پر تصدیق ہونی ابھی باقی ہے۔

Published: undefined

دریائے کوما میں شدید سیلاب کے درمیان، ہفتہ کے روز جاپان کے صوبے کماموٹو کے شہر کوما میں ایک نرسنگ ہوم میں امدادی کارکنوں کو 14 افراد ایسے ملے جن میں زندگی کے آثار نہیں تھے۔ اس کے علاوہ ایک شخص کو تودے گرنے والے مقام سے ملبے سے باہر نکالا گیا۔ جاپان کے کماموٹو اور کاگوشیما صوبے شدید بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے بری طرح متاثر ہیں۔ علاقے کے دو لاکھ سے زائد مقامی باشندوں کو محفوظ مقامات پر پہنچانے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔

Published: undefined

جاپان کی محکمہ موسمیات کی ایجنسی نے ہفتے کے روز کماموٹو اور کاگوشیما کے کچھ حصوں میں موسلا دھار بارش کا انتباہ کیا ہے۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتے کے روز آنے والے سیلاب میں 10 افراد لاپتہ ہوگئے ہیں اور مٹی کے تودے گرنے سے دو افراد کی حالت تشویشناک پائی گئی ہے۔ جاپانی وزیر اعظم شنزو آبے نے فوج کے 10000 جوانوں کو امدادی کاموں میں ملوث مقامی امدادی کارکنوں کی مدد کے لئے بھیجا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined