قومی خبریں

اتراکھنڈ کے مسوری میں بڑا سڑک حادثہ، گاڑی پہاڑ سے نیچے گرنے کے سبب 5 افراد ہلاک

مقامی لوگوں اور راہگیروں سے حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس کے مطابق حادثے کے بعد ایس یو وی میں سوار 3 افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جبکہ 2 نے اسپتال میں دم توڑ دیا

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

 

دہرادون: اتراکھنڈ کے دہرادون میں ایک بڑا سڑک حادثہ پیش آیا ہے۔ ایک فورڈ اینڈیور ایس یو وی قابو سے باہر ہو گئی اور مسوری-دہرادون روڈ پر جھاریپانی کے قریب پہاڑ سے نیچے گر گئی۔ گاڑی میں 4 لڑکوں اور دو لڑکیوں سمیت کل 6 افراد سوار تھے جن میں سے 5 کی موت ہو گئی اور ایک لڑکی شدید زخمی بتائی جاتی ہے۔

Published: undefined

مقامی لوگوں اور راہگیروں سے حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس کے مطابق ہفتہ کی صبح تقریباً 5 بجے چوناکھل جھاڑیپانی روڈ پر کمال کاٹیج کے قریب فورڈ اینڈیور گاڑی بے قابو ہو کر پہاڑ سے نیچے سڑک پر گر گئی۔

پولیس نے بتایا کہ گاڑی، جس میں 6 افراد سفر کر رہے تھے، اوپری لین سے الٹی نیچے سڑک پر گر گئی۔ سبھی دہرادون کے ایک تعلیمی ادارے کے طالب علم بتائے جاتے ہیں۔ حادثے کے بعد ایس یو وی میں سوار تین افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ دیگر افراد کو گاڑی کے ملبے سے نکال کر ہسپتال لے جایا گیا۔ یہاں مزید دو زخمی دم توڑ گئے۔ مسوری فائر سروس اور ایس ڈی آر ایف کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر بچاؤ کا کام شروع کیا۔

Published: undefined

پولیس نے بتایا کہ دو لڑکیوں کو کار کے ملبے سے بچا کر 108 ایمبولینس کے ذریعے دہرادون ہائر سنٹر بھیجا گیا، تاہم ان میں سے ایک کو بچایا نہیں جا سکا۔ حادثے میں جان بحق پانچوں لوگوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے مسوری کے سب ڈسٹرکٹ اسپتال بھیج دی گئیں۔ مسوری پولیس سبھی کی شناخت کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ان سبھی نے دہرادون کے آئی ایم ایس کالج میں تعلیم حاصل کی تھی اور مسوری سیر و تفریح کے لئے جا رہے تھے، یہ حادثہ دہرادون واپسی کے دوران پیش آیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined